You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا قَالَ الْخُزَاعِيُّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ عَمَّةٍ لَهُ يُقَالُ لَهَا أُمُّ فَرْوَةَ قَدْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ
Narrated Umm Farwah: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was asked: Which of the actions is best? He replied: Observing prayer early in its period. Al-Khuzai narrated in his version from his aunt named Umm Farwah who took the oath of allegiance to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم: He was questioned.
قاسم بن غنام اپنی ماں سے بیان کرتے ہیں ، وہ سیدہ ام فروہ ؓا سے روایت کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہرسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا ، اعمال میں سے کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” نماز اول وقت میں ادا کرنا ۔ “ خزاعی نے اپنی روایت میں کہا ( کہ قاسم بن غنام نے ) اپنی پھوپھی سے روایت کیا جس کا نام ام فروہ تھا اور اس نے نبی کریم ﷺ سے بیعت کی تھی ( فرماتی ہیں کہ ) نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا ۔ ( یہ خزاعی کی روایت ہے جب کہ عبداللہ بن مسلمہ نے «بعض أمهاته» کا لفظ روایت کیا ہے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة ۱۳(۱۷۰)، (تحفة الأشراف: ۱۸۳۴۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۳۷۵، ۳۷۴، ۴۴۰) (صحیح) (اس کے راوی قاسم مضطرب الحدیث اور عبداللہ بن عمر سیٔ الحفظ ہیں، نیز بعض أمھاتہ مجہول راوی ہیں) لیکن یہ حدیث شواہد کی بنا پر اس باب میں صحیح ہے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث متفق علیہ (بخاری و مسلم) میں ہے