You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ جَارِيَةَ اللَّخْمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَيَّةَ الشَّعْبَانِيُّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ! كَيْفَ تَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ {عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ}[المائدة: 105]؟ قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْهَا خَبِيرًا, سَأَلْتُ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: >بَلِ ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ، وَتَنَاهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ, حَتَّى إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا، وَهَوًى مُتَّبَعًا، وَدُنْيَا مُؤْثَرَةً، وَإِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِهِ, فَعَلَيْكَ- يَعْنِي: بِنَفْسِكَ، وَدَعْ عَنْكَ الْعَوَامَّ, فَإِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ, الصَّبْرُ فِيهِ مِثْلُ قَبْضٍ عَلَى الْجَمْرِ، لِلْعَامِلِ فِيهِمْ مِثْلُ أَجْرِ خَمْسِينَ رَجُلًا يَعْمَلُونَ مِثْلَ عَمَلِهِ<. وَزَادَنِي غَيْرُهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْهُمْ؟ قَالَ: >أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْكُمْ<.
Abu Umayyah ash-Sha'bani said: I asked Abu Thalabah al-Khushani: What is your opinion about the verse Care for yourselves . He said: I swear by Allah, I asked the one who was well informed about it; I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم about it. He said: No, enjoin one another to do what is good and forbid one another to do what is evil. But when you see niggardliness being obeyed, passion being followed, worldly interests being preferred, everyone being charmed with his opinion, then care for yourself, and leave alone what people in general are doing; for ahead of you are days which will require endurance, in which showing endurance will be like grasping live coals. The one who acts rightly during that period will have the reward of fifty men who act as he does. Another version has: He said (The hearers asked: ) Messenger of Allah, the reward of fifty of them? He replied: The reward of fifty of you.
ابوامہ شعبانی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوثعلبہ خشنی ؓ سے کہا : اے ابوثعلبہ ! آپ اس آیت کریمہ «عليكم أنفسكم» کے سلسلے میں کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! تم نے اس کے متعلق فی الواقع صاحب علم و خبر سے پوچھا ہے ۔ میں نے اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا تھا ” بلکہ تمہیں چاہیئے کہ نیکی کا حکم دیے جاؤ اور برائی سے روکتے رہو حتیٰ کہ جب دیکھو کہ حرص اور بخیلی کی اتباع ہونے لگی ہے ، لوگ خواہشات نفسانی کے درپے ہو گئے ہیں اور دنیا ہی کو ترجیح دینے لگے ہیں ( آخرت کو بھول گئے ہیں ) اور ہر رائے والا اپنی رائے اور بات ہی کو ترجیح دیتا ہے ۔ ( اس پر خوش اور اصرار کرتا ہے ) تو پھر اپنے آپ کو لازم پکڑ لو اور عوام کی فکر چھوڑ دو ( دوسروں کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی ) ۔ بلاشبہ تمہارے بعد صبر کے دن آنے والے ہیں ، ان میں ( دین و شریعت پر ) صبر کرنا ( اس پر ثابت قدم رہنا ) ایسے ہو گا جیسے آگ کا انگارہ پکڑنا ۔ ان لوگوں میں ( دین کے تقاضوں پر ) عمل کرنے والے کو اس جیسے پچاس عاملوں کا ثواب ملے گا ۔ “ ( عبداللہ بن مبارک نے کہا کہ عتبہ کے علاوہ ) مجھے دوسرے نے بتایا کہ سیدنا ابوثعلبہ ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ان لوگوں میں سے پچاس عاملوں کے برابر ثواب ملے گا ؟ آپ نے فرمایا ” تمہارے پچاس عاملوں کے برابر ۔ “
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/تفسیر القرآن سورة المائدة ۱۸ (۳۰۵۸)، سنن ابن ماجہ/الفتن ۲۱ (۴۰۱۴)، (تحفة الأشراف: ۱۱۸۸۱)