You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا سُئِلَ فِي الْقَبْرِ، فَشَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ}[إبراهيم: 27
Al-Bara bin Azib reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: When a Muslim is questioned in the grave he testifies that there is no god but Allah and that Muhammad is Allah’s Messenger. That is verified by Allah’s words: “Allah establishes those who believe with the word that stands firm. ”
سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسلمان سے جب قبر میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ شہادت دیتا ہے کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔ اور یہی مصداق ہے اللہ عزوجل کے اس فرمان کا «يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت» ” اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو پختہ بات کے ساتھ دنیا میں ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی ثابت قدم رکھے گا ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ۸۶ (۳۱۲۰)، وتفسیر سورة إبراہیم ۲ (۴۶۹۹)، صحیح مسلم/الجنة ۱۷ (۲۸۷۱)، سنن الترمذی/تفسیر سورة إبراہیم ۱۵ (۳۱۲۰)، سنن النسائی/الجنائز ۱۱۴ (۲۰۵۹)، سنن ابن ماجہ/الزھد ۳۲ (۴۲۶۹)، (تحفة الأشراف: ۱۷۶۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۲۸۲، ۲۹۱)