You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، قَالَ: قَالَ أَبِي انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ بَنِي عَامِرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا: أَنْتَ سَيِّدُنَا، فَقَالَ: >السَّيِّدُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى<، قُلْنَا: وَأَفْضَلُنَا فَضْلًا، وَأَعْظَمُنَا طَوْلًا، فَقَالَ: >قُولُوا بِقَوْلِكُمْ أَوْ بَعْضِ قَوْلِكُمْ، وَلَا يَسْتَجْرِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ<.
Narrated Abdullah ibn ash-Shikhkhir: I went with a deputation of Banu Amir to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, and we said: You are our lord (sayyid). To this he replied: The lord is Allah, the Blessed and Exalted. Then we said: And the one of us most endowed with excellence and superiority. To this he replied: Say what you have to say, or part of what you have to say, and do not let the devil make you his agents.
جناب مطرف ؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد ( عبداللہ بن شخیر ؓ ) نے کہا کہ میں بنو عامر کے وفد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ تو ہم نے کہا : آپ ہمارے ( سید ) سردار ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” سید ( اور حقیقی سردار ) اللہ تبارک و تعالیٰ ہے ۔ “ ہم نے کہا : آپ ﷺ ہمارے صاحب فضل و فضیلت اور صاحب جود و سخا ہیں ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تم اس طرح کی بات کہہ سکتے ہو ۔ مگر کہیں شیطان تمہیں اپنا وکیل نہ بنا لے ( کہ کوئی ایسی بات کہہ گزرو جو میری شان کے مطابق نہ ہو ) ۔ “
وضاحت: ۱؎ : مطلب یہ ہے کہ وہی اس لفظ کا حقیقی مستحق ہے، اور حقیقی معنیٰ میں سید اللہ ہی ہے، اور یہ مجازی اضافی سیادت جو افراد انسانی کے ساتھ مخصوص ہے منافی نہیں، حدیث میں ہے «أنا سيد ولد آدم ولا فخر» ۔