You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَتَرَكَ الْآخَرَ، قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! رَجُلَانِ عَطَسَا فَشَمَّتَّ أَحَدَهُمَا،- قَالَ أَحْمَدُ: أَوْ فَسَمَّتَّ أَحَدَهُمَا- وَتَرَكْتَ الْآخَرَ؟ فَقَالَ: >إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ، وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ<.
Anas said: Two men sneezed in the presence of the prophet صلی اللہ علیہ وسلم. He said: Allah have mercy on you! To one and not to the other. He was asked: Messenger of Allah! Two persons sneezed. Ahmad’s version has: You invoked a blessing on one of them and left the other. He replied: This man praised Allah, and this man did not praise Allah.
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو نہ دیا ۔ تو آپ ﷺ سے کہا گیا : اے اﷲ کے رسول ! دو آدمیوں نے چھینک ماری ‘ مگر آپ نے ایک جو جواب دیا ہے ۔ احمد ( احمد بن یونس ) نے وضاحت کی کہ یہاں لفظ «فشمت أحدهما» تھے یا «فسمت أحدهما» اور دوسرے کو چھوڑ دیا ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اس نے ( جس کو میں نے جواب دیا ہے ) اﷲ کی حمد کی ہے اور اس نے اﷲ کی حمد نہیں کی ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب ۱۲۳(۶۲۲۱)، صحیح مسلم/الزہد ۹ (۲۹۹۱)، سنن الترمذی/الأدب ۴ (۲۷۴۲)، سنن ابن ماجہ/الأدب ۲۰ (۳۷۱۳)، (تحفة الأشراف: ۸۷۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۰۰، ۱۱۷، ۱۷۶)