You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: >اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ<. وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: >اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ<.
Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم used to say in the morning: O Allah, by Thee we come to the morning, by Thee we come to the evening, by Thee are we resurrected. In the evening he would say: O Allah, by Thee we come to the evening, by Thee we die, and to Thee are we resurrected.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ، جب صبح ہوتی تو یہ دعا پڑھتے تھے «اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ” اے اللہ ! ہم نے تیرے ( فضل کے ) ساتھ صبح کی اور تیرے ( فضل کے ) ساتھ شام کرتے ہیں ۔ تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے ۔ “ اور شام کے وقت یہ کلمات یوں کہتے «اللهم بك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ” اے اللہ ! ہم نے تیرے ہی ( فضل کے ) ساتھ شام کی اور تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھنا ہے ۔“
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۲۷۵۶)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات ۱۳ (۳۳۹۱)، سنن ابن ماجہ/الدعاء ۱۴ (۳۸۶۸)، مسند احمد (۲/۳۵۴، ۵۲۲)