You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَمَّارٍ قَالَ، وحَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: فَقُلْتُ: مَا شَيْءٌ أَجِدُهُ فِي صَدْرِي؟ قَالَ: مَا هُوَ؟ قُلْتُ: وَاللَّهِ مَا أَتَكَلَّمُ بِهِ! قَالَ: فَقَالَ لِي: أَشَيْءٌ مِنْ شَكٍّ؟ قَالَ:- وَضَحِكَ-، قَالَ: مَا نَجَا مِنْ ذَلِكَ أَحَدٌ، قَالَ: حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ}[يونس: 94، الْآيَةَ، قَالَ: فَقَالَ لِي: إِذَا وَجَدْتَ فِي نَفْسِكَ شَيْئًا، فَقُلْ: {هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ}[الحديد: 3.
Narrated Abdullah ibn Abbas: Abu Zumayl said: I asked Ibn Abbas, saying: What is that I find in my breast? He asked: What is it? I replied: I swear by Allah, I cannot speak about it. He asked me: Is it something doubtful? and he laughed. He then said: No one could escape that, until Allah, the exalted, revealed: If thou went in doubt as to what we have revealed unto thee, and ask those who have been reading the Book from before thee. He said: If you find something in your heart, say: He is the first and the Last, the Evident and the Immanent, and He has full knowledge of all things.
جناب ابوزمیل ( سماک بن ولید حنفی ) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے سوال کیا اس کیفیت کا کیا ہو جو میں اپنے سینے میں پاتا ہوں ؟ انہوں نے پوچھا : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں اسے زبان پر نہیں لا سکتا ۔ انہوں نے کہا : کیا وہ شک شبہے والی بات ہے ؟ اور ہنس دیے اور بولے : اس سے کسی کو نجات نہیں ۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : «فإن كنت في شك م أنزلنا إليك فاسأل الذين يقرءون الكتاب» ” اگر تمہیں اس چیز میں شک ہو جو ہم نے اتاری ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئیے جو وہ کتاب پڑھتے ہیں جو تم سے پہلے اتاری گئی ۔ “ پھر انہوں نے مجھ سے کہا : جب تم اپنے جی میں کچھ محسوس کرو تو یہ پڑھا کرو : «هو الأول والآخر والظاهر والباطن وهو بكل شىء عليم» ” وہ اللہ ہی سب سے اول ہے اور وہی سب سے آخر ہے ۔ وہی ظاہر ہے اور وہی باطن ہے اور وہ ہر چیز سے خوب باخبر ہے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۵۶۷۷)