You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ مَنْ هَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ أَنَا أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَهُ
Jabir said that he went to the prophet صلی اللہ علیہ وسلم about the debt of my father. He said: I knocked at the door. He asked: who is there? I replied: it is I. he said: I, as though he disapproved of it.
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ کے ہاں حاضر ہوا تو میں نے دروازے پر دستک دی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” کون ہے ؟ “ میں نے جواب میں کہا : میں ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میں ہوں ، میں ہوں ۔ “ گویا آپ ﷺ نے اس انداز کو ناپسند فرمایا ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستئذان ۱۷ (۶۲۵۰)، صحیح مسلم/الآداب ۸ (۲۱۵۵)، سنن الترمذی/الاستئذان ۱۸ (۲۷۱۱)، سنن ابن ماجہ/الأدب ۱۷ (۳۷۰۹)، (تحفة الأشراف: ۳۰۴۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۲۹۸، ۳۲۰، ۳۶۳)، سنن الدارمی/الاستئذان ۲ (۲۶۷۲)