You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:َ >إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي<. قَالَ أَبو دَاود: وَهَكَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ، عَنْ يَحْيَى وَهِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَى وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى وَقَالَا فِيهِ >... حَتَّى تَرَوْنِي وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةَ<.
Narrated Abdullah ibn Umar: Mujahid reported: I was in the company of Ibn Umar. A person invited the people for the noon or afternoon prayer (after the adhan had been called). He said: Go out with us (from this mosque) because this is an innovation (in religion).
جناب عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب اقامت کہہ دی جائے تو جب تک مجھے ( آتا ) نہ دیکھ لو کھڑے نہ ہوا کرو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا ایوب اور حجاج الصواف نے یحییٰ سے ایسے ہی روایت کیا ہے ۔ ( یعنی صیغہ «عن» کے ساتھ ) اور ہشام دستوائی نے کہا : یحییٰ نے مجھے لکھا ۔ اور اسے معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک نے یحییٰ سے روایت کیا ۔ ان دونوں نے اس روایت میں کہا : ” ( اس وقت تک کھڑے نہ ہو ) جب تک کہ مجھے دیکھ نہ لو اور آرام و سکون اختیار کرو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : اذان کے بعد دوبارہ نماز کے لئے اعلان کرنے کا نام ’’ تثویب ‘‘ ہے، اور ’’ تثویب ‘‘ کا اطلاق اقامت پر بھی ہوتا ہے اور فجر کی اذان میں «الصلاة خير من النوم» کہنے پر بھی، لیکن یہاں پہلا معنی مراد ہے۔