You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >ائْتُوا الصَّلَاةَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَصَلُّوا مَا أَدْرَكْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَكُمْ<. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَا قَالَ ابْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلْيَقْضِ وَكَذَا قَالَ أَبُو رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو ذَرٍّ رَوَى عَنْهُ >فَأَتِمُّوا وَاقْضُوا<. وَاخْتُلِفَ فِيهِ.
Abu Hurairah reported the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم as saying: Come to prayer with calmness and tranquility. Then pray the part you get (long with the imam) and complete afterwards the part you miss. Abu Dawud said: Ibn Sirin narrated from Abu Hurairah the words: he should complete it afterwards. Similarly, Abu Rafi narrated from Abu Hurairah and Abu Dharr narrated from him the words then complete it, and complete it afterwards. There is a variation of words in the narration from him.
ابوسلمہ ، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” نماز کے لیے آؤ تو اطمینان و سکون سے آؤ ۔ جو پالو پڑھ لو اور جو پڑھی جا چکی ہو اس کی قضاء دو ۔ “ ( یعنی پورا کر لو ) ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اسی طرح ابن سیرین نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے «وليقض» روایت کیا ہے ۔ ایسے ہی ابورافع نے بھی ( سیدنا ابوہریرہ ؓ سے ) روایت کیا ہے اور سیدنا ابوذر ؓ سے «فأتموا» اور «اقضوا» مروی ہے ۔ اور اس میں اختلاف کیا گیا ہے ۔ ( یعنی بعض ان سے «أتمو» کا لفظ بیان کرتے ہیں اور بعض «اقضوا» کا ) ۔
وضاحت: ۱؎ : صحیح روایتوں سے معلوم ہوا کہ چھوٹی ہوئی رکعتیں بعد میں پڑھنے سے نماز پوری ہو جاتی ہے، اور مقتدی جو رکعت پاتا ہے وہ اس کی پہلی رکعت ہوتی ہیں، بقیہ کی وہ تکمیل کرتا ہے ، فقہاء کی اصطلاح میں قضا نماز کا اطلاق وقت گزرنے کے بعد پڑھی گئی نماز پر ہوتا ہے، احادیث میں قضا و اتمام سے مراد اتمام و تکمیل ہے، واللہ اعلم۔