You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ يَعْنِي ابْنَ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي بَدْرٍ عَنْ أَبِي طَالُوتَ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ ابْنِ جَرِيرٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُمْسِكُ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ عَلَى الرُّسْغِ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو مِجْلَزٍ تَحْتَ السُّرَّةِ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ
Jarir ad-Dabbi reported: I saw Ali (Allah be pleased with him) catching hold of his left hand) by his right hand on the wrist above the navel. Abu Dawud said: Saeed bin Jubair narrated the words: above the navel . Abu Mijlaz reported the words: below the navel . This has also been narrated by Abu Hurairah. But that is not strong.
جناب ابن جریر ضبی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پہنچے ( کلائی ) کے پاس سے ( یعنی جوڑ کے پاس ) سے پکڑ رکھا تھا اور وہ ناف سے اوپر تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : جناب سعید بن جبیر سے ” ناف سے اوپر “ مروی ہے ۔ اور ابومجلز نے ” ناف سے نیچے “ کہا ہے ۔ اور سیدنا ابوہریرہ ؓ سے بھی ” ناف سے نیچے “ ہی روایت کی گئی ہے- مگر قوی نہیں ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۰۰۳۰) (ضعیف) (اس کے راوی جریر ضبّی لین الحدیث ہیں)