You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ الدِّمَشْقِيُّ وَمَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ صُبَيْحِ بْنِ مُحْرِزٍ الْحِمْصِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُصَبِّحٍ الْمَقْرَائِيُّ، قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي زُهَيْرٍ النُّمَيْرِيِّ- وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ-، فَيَتَحَدَّثُ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ, فَإِذَا دَعَا الرَّجُلُ مِنَّا بِدُعَاءٍ, قَالَ: اخْتِمْهُ بِآمِينَ, فَإِنَّ آمِينَ مِثْلُ الطَّابَعِ عَلَى الصَّحِيفَةِ. قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ: أُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ, خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَلَحَّ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ مِنْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ<، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يَخْتِمُ؟ قَالَ: >بِآمِينَ، فَإِنَّهُ إِنْ خَتَمَ بِآمِينَ فَقَدْ أَوْجَبَ<، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى الرَّجُلَ، فَقَالَ: اخْتِمْ يَا فُلَانُ بِآمِينَ، وَأَبْشِرْ. وَهَذَا لَفْظٌ مَحْمُودٌ. قَالَ أَبو دَاود: الْمَقْرَاءُ: قَبِيلةٌ مِنْ حِمْيَرَ.
Narrated Abu Zuhayr an-Numayri: Abu Misbah al-Muqrai said: We used to sit in the company of Abu Zuhayr an-Numayri. He was a companion of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, and he used to narrate good traditions. Once a man from among us made a supplication. He said: End it with the utterance of Amin, for Amin is like a seal on the book. Abu Zuhayr said: I shall tell you about that. We went out with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم one night and came upon a man who made supplication with persistence. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم waited to hear him. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: He will have done something which guarantees (Paradise for him) if he puts a seal to it. One of the people asked: What should he use as a seal? He replied: Amin, for if he ends it with Amin, he will do something which guarantees (Paradise for him). Then the man who questioned the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم came to the man who was supplicating, and said to him: So-and-so, end it with Amin and receive the good news. These are the words of Mahmud. Abu Dawud said: Al-Muqrai is a clan of Himyar.
ابو مصبح مقرئی بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوزہیر نمیری کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے اور یہ صحابہ میں سے تھے اور بڑی اچھی اچھی احادیث بیان کرتے تھے تو ہم میں سے جب کوئی دعا کرتا تو فرمایا کرتے کہ اسے «آمين» کی مہر لگاؤ ۔ «آمين» مہر کی مانند ہے جو کسی خط پر لگا دی جاتی ہے ۔ ابوزہیر نے فرمایا : میں تمہیں اس کے متعلق بتاتا ہوں ، ہم ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے اور ایک شخص پر پہنچے جب کہ وہ بہت الحاح اور مبالغے سے دعا کر رہا تھا ۔ نبی کریم ﷺ رک گئے اور اس کی دعا سنتے رہے ۔ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اس کی دعا قبول ہو گئی بشرطیکہ مہر کر دے ۔ “ ساتھیوں میں سے ایک نے پوچھا : کس چیز سے مہر کرے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” «آمين» سے بلاشبہ اگر اس نے اپنی دعا «آمين» سے ختم کی ( یا مہر لگائی ) تو قبول ہو گئی ۔ “ چنانچہ وہ جس نے نبی کریم ﷺ سے یہ پوچھا تھا ، اس دعا کرنے والے کے پاس گیا اور اسے کہا : اے فلاں ! اپنی دعا کو «آمين» سے مہر کر دو اور خوشخبری قبول کرو ۔ یہ الفاظ محمود کے ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ” مقرائی “ حمیر کا ایک ذیلی قبیلہ ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۲۰۴۲) (ضعیف) (اس کے راوی صبیح بن محرز لین الحدیث ہیں )