You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ، قَالَ: رَآنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَى فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ, نَهَانِي، وَقَالَ: اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ, فَقُلْتُ: وَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخْذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ كُلَّهَا، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخْذِهِ الْيُسْرَى.
Abdullah bin al-Zubair said: When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم sat during the prayer ( at the tashahhud), he placed his left foot under his right thigh and shin and spread his right foot and placed his left hand on his left knee and placed his right hand on his right thigh, and he pointed with his forefinger.
جناب علی بن عبدالرحمٰن المعاوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے مجھے دیکھا کہ میں نماز کے دوران میں کنکریوں سے کھیل رہا تھا جب وہ فارغ ہوئے تو انہوں نے مجھے اس سے منع فرمایا اور کہا : ایسے کیا کرو جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے ۔ میں نے کہا : رسول اللہ ﷺ کیسے کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : جب آپ ﷺ نماز میں بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھ لیتے اور ساری انگلیاں بند کر لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی ( شہادت والی ) انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو اپنی بائیں ران پر رکھتے تھے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۲۱ (۵۷۹)، سنن النسائی/التطبیق ۹۹ (۱۱۶۲)، والسھو ۳۵ (۱۲۷۱)، ۳۹ (۱۲۷۶)، (تحفة الأشراف: ۵۲۶۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۳) (صحیح)