You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ عَونِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ وَأَخْرَجَ بِلَالٌ فَضْلَ وَضُوئِهِ فَابْتَدَرَهُ النَّاسُ فَنِلْتُ مِنْهُ شَيْئًا وَرَكَزْتُ لَهُ الْعَنَزَةَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ وَالْحُمُرُ وَالْكِلَابُ وَالْمَرْأَةُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ
It was narrated from 'Awn bin Abi Juhaifah that his father said: I saw the Prophet (ﷺ) in Al-Batha'. Bilal brought out the water left over from his Wudu' and the people rushed toward it and I got some of it. Then a short spear was planted in the ground and he led the people in prayer, while donkeys, dogs and women were passing in front of him.
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (مکہ کے مقام) بطحاء میں دیکھا۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ کے وضو سے بچا ہوا پانی لے کر (خیمے سے) نکلے۔ لوگ تیزی سے ان کی طرف بھاگے۔ مجھے بھی اس میں سے کچھ پانی مل گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک نیزہ گاڑ دیا گیا اور آپ نے (اسے سامنے رکھ کر) لوگوں کو نماز پڑھائی۔ گدھے، کتے اور عورتیں آپ کے (سترے کے) آگے سے گزرتی تھیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ۲۳ (۳۵۶۶)، صحیح مسلم/الصلاة ۴۷ (۵۰۳)، (تحفة الأشراف: ۱۱۸۱۸)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء ۴۰ (۱۸۷)، الصلاة ۱۷ (۳۷۶)، ۹۳ (۴۹۹)، ۹۴ (۵۰۱)، المناقب ۲۳ (۳۵۵۳)، اللباس ۳ (۵۷۸۶)، ۴۲ (۵۸۵۹)، مسند احمد ۴/۳۰۷، ۳۰۸، ۳۰۹، سنن الدارمی/الصلاة ۱۲۴ (۱۴۴۹)، وأعادہ المؤلف برقم: ۷۷۳ (صحیح)