You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُسْفَانَ فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ وَعَلَى الْمُشْرِكِينَ يَوْمَئِذٍ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لَقَدْ أَصَبْنَا مِنْهُمْ غِرَّةً وَلَقَدْ أَصَبْنَا مِنْهُمْ غَفْلَةً فَنَزَلَتْ يَعْنِي صَلَاةَ الْخَوْفِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَفَرَّقَنَا فِرْقَتَيْنِ فِرْقَةً تُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِرْقَةً يَحْرُسُونَهُ فَكَبَّرَ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ وَالَّذِينَ يَحْرُسُونَهُمْ ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعَ هَؤُلَاءِ وَأُولَئِكَ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَتَأَخَّرَ هَؤُلَاءِ وَالَّذِينَ يَلُونَهُ وَتَقَدَّمَ الْآخَرُونَ فَسَجَدُوا ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا الثَّانِيَةَ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ وَبِالَّذِينَ يَحْرُسُونَهُ ثُمَّ سَجَدَ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ ثُمَّ تَأَخَّرُوا فَقَامُوا فِي مَصَافِّ أَصْحَابِهِمْ وَتَقَدَّمَ الْآخَرُونَ فَسَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَكَانَتْ لِكُلِّهِمْ رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ مَعَ إِمَامِهِمْ وَصَلَّى مَرَّةً بِأَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ
It was narrated that Abu 'Ayyash Al-Zuraqi said: We were with the Messenger of Allah (ﷺ) in 'Usfan and the Messenger of Allah (ﷺ) led us in praying Zuhr. The idolaters were led that day by Khalid bin Al-Walid, and the idolaters said: 'We have caught them unawares.' Then the fear prayer was revealed between Zuhr and 'Asr. The Messenger of Allah (ﷺ) led us in praying 'Asr and divided us into two groups, a group that prayed with the Prophet (ﷺ) and a group that guarded him. He said takbir with those who were closest to him and those who were guarding them, then he bowed and both groups bowed with him. Then those who were closest to him prostrated. Then they moved back and the others moved forward and prostrated. Then he stood and led them all in bowing, those who were closest to him and those who were guarding him. Then he led those who were closest to him in prostrating, then they moved back and took the place of their companions and the others came forward and prostrated. Then he said the taslim so each group had prayed two rak'ahs with their imam. And he offered the fear prayer once in the land of Banu Sulaym.
حضرت ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عسفان کے مقام پر تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی۔ ان دنوں مشرکین کے امیر خالد بن ولید تھے۔ مشرکین نے کہا: افسوس! ہم نے انھیں غافل پایا تھا۔ (کاش ہم حملہ کردیتے) تو ظہر اور عصر کے درمیان نماز خوف کا حکم اترا۔ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح عصر کی نماز پڑھائی کہ ہمارے دو گروہ بنادیے۔ ایک گروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتا تھا اور دوسرا گروہ ان کی حفاظت کرتا تھا۔ آپ نے سب کے ساتھ تکبیر کہی، جو آپ کے ساتھ تھے اور جو ان کی حفاظت کرتے تھے، پھر آپ نے رکوع فرمایا تو دونوں گروہوں نے رکوع کیا، پھر آپ کے ساتھ والے گروہ نے سجدے کیے، پھر ساتھ والے پیچھے ہٹ آئے اور دوسرے آگے بڑھے اور انھوں نے اپنے سجدے مکمل کیے، پھر آپ (دوسری رکعت کے لیے) اٹھے اور سب کے ساتھ رکوع کیا، جو آپ کے ساتھ تھے اور جو ان کی حفاظت کرتے تھے، پھر آپ نے اپنے ساتھ والوں کے ساتھ سجدے کیے، پھر وہ پیچھے ہٹ گئے اور اپنے دوسرے ساتھیوں کی جگہ میں کھڑے ہوگئے اور دوسرے آگے بڑھے اور انھوں نےاپنے سجدے پورے کیے، پھر آپ نے سب کے ساتھ سلام پھیرا۔ اس طرح ان میں سے ہر ایک کی اپنے امام کے ساتھ دو دو رکعتیں ہوگئیں، اور ایک دفعہ آپ نے بنوسلیم کے علاقے میں نمازخوف پڑھی تھی۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)