You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا جَارِيَتَانِ تَضْرِبَانِ بِالدُّفِّ وَتُغَنِّيَانِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَجًّى بِثَوْبِهِ وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى مُتَسَجٍّ ثَوْبَهُ فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ فَقَالَ دَعْهُمَا يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّهَا أَيَّامُ عِيدٍ وَهُنَّ أَيَّامُ مِنًى وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ بِالْمَدِينَةِ
It was narrated from 'Urwah that he narrated from Aishah that Abu Bakr As-Siddiq : Entered upon her and there were two girls with her beating the duff and singing, and the Messenger of Allah (ﷺ) was covered with his garment. He uncovered his face and said: Let them be there, O Abu Bakr, for these are the days of 'Eid. Those were the days of Mina and the Messenger of Allah (ﷺ) was in Al-Madinah on that day.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ (والدمحترم) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ میرے ہاں تشریف لائے تو میرے پاس دو بچیاں دف بجارہی تھیں اور (جنگی) نغمے گا رہی تھیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کپڑا اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔ (حضرت ابوبکر نے انھیں جھڑکا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرۂ مبارک سے کپڑا ہٹایا اورفرمایا: ’’ابوبکر! انھیں رہنے دو۔ یہ عید کے دن ہیں۔‘‘ یہ وہ دن تھے جن میں حاجی منٰی میں ہوتے ہیں۔ (یعنی ایام تشریق) اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں مدینہ منورہ میں تھے۔
وضاحت: ۱؎: یہ گانا کوئی فحش گانا نہیں تھا، بلکہ ان کے آباء و اجداد کی بہادری کے قصے تھے، فحش گانے کسی بھی صورت میں اور کسی بھی موقع پر جائز نہیں، نیز جائز گانوں میں بھی موسیقی کی آمیزش ہو تو جائز نہیں۔