You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَحْوَلِ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ حَقٌّ وَوَعْدُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَبِكَ آمَنْتُ ثُمَّ ذَكَرَ قُتَيْبَةُ كَلِمَةً مَعْنَاهَا وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
It was narrated that Ibn 'Abbas said: When the Prophet (ﷺ) got up at night to pray Tahajjud, he said: Allahumma, lakal-hamdu anta nurus-samawati wal-ardi wa man fihinna wa lakal-hamdu anta qayyamus-samawati wal ardi wa man fihinna wa lakal-hamdu, anta haqqun wa wa'duka haqqun wal jannatu haqqun wan-nuru haqqun wan-nabiyyuna haqqun wa Muhammadan haqqun, laka aslant wa 'alaika tawakkaltu wa bika amant. ( O Allah, to You be praise, You are the Light of the heavens and earth and whoever is in them. To You be praise, You are the Sustainer of the Heavens and the earth and whoever is in them. To You be praise, You are the Sovereign of the heavens and earth and whoever is in them. To You be praise; You are True, Your promise is true, Paradise is true, Hell is true, the Hour is true, the Prophets are true and Muhammad is true. To You have I submitted, in You I put my trust and in You I have believed.' Then (one of the narrators) Qutaibah mentioned some words the meaning of which was: Wa bika khasamtu wa ilaika hakamtu, ighfirli ma quadrate wa ma akhkhartu wa ma a'lantu antal-muqaddimu wa antal-mu'khkhir, la ilaha illa anta wa la hawla wa la quwwata illa billah (And with Your help I argue [with my opponents, the non-believers], and I take You as a judge [to judge between us]. Forgive me my past and future sins and those that I commit openly. You are the One who puts [some people] back and bring [others] forward. There is no God but You and there is no power and no strength except with Allah).'
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے: (اللھم لک الحمد۔۔۔ولاقوۃ الا باللہ) ’’اے اللہ! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔ تو آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے۔ اور ان لوگوں کا نور ہے جو ان میں ہیں، اور تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔ تو آسمانوں وزمین اور ان کے مابین تمام لوگوں کو قائم رکھنے والا ہے۔ اور تیرے یہ لیے سب تعریف ہے۔ تو آسمانوں، زمینوں اور ان میں رہنے والوں کا بادشاہ ہے اور تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔ تو برحق ہے۔ تیرے وعدے برحق ہیں۔ جنت حق ہے اور جہنم حق ہے، اور قیامت حق ہے، اور تمام نبی حق ہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) بھی حق ہیں۔ میں تیرا ہی مطیع و فرماں بردار ہوا اور تجھی پر میں نے بھروسا کیا اور تجھی پر میں ایمان لایا اور تیری ہی مدد سے میں (کفار سے) جھگڑتا ہوں اور تیرے حضور ہی فیصلہ پیش کرتا ہوں۔ مجھے معاف فرما، وہ گناہ جو میں نے کرلیے ہیں اور جو ابھی نہیں کیے اور جو میں نے خفیہ کیے ہیں اور جو علانیہ کیے ہیں۔ تو ہی کسی کو آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہ نقصان سے بچنے کا حیلہ ہے اور نہ فائدہ حاصل کرنے کی طاقت۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التھجد ۱ (۱۱۲۰)، الدعوات ۱۰ (۶۳۱۷)، التوحید ۸ (۷۳۸۵)، ۲۴ (۷۴۴۲)، ۳۵ (۷۴۹۹)، صحیح مسلم/المسافرین ۲۶ (۷۶۹)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۸۰ (۱۳۵۵)، (تحفة الأشراف: ۵۷۰۲)، مسند احمد ۱/۲۹۸، ۳۰۸، ۳۵۸، ۳۶۶، سنن الدارمی/الصلاة ۱۶۹ (۱۵۲۷) (صحیح)