You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ آخِرُ نَظْرَةٍ نَظَرْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَشْفُ السِّتَارَةِ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَرْتَدَّ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ امْكُثُوا وَأَلْقَى السِّجْفَ وَتُوُفِّيَ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَذَلِكَ يَوْمُ الِاثْنَيْنِ
It was narrated that Anas said: The last time I saw the Messenger of Allah, he drew back the curtain when the people were in rows behind Abu Bakr, may Allah be pleased with him. Abu Bakr wanted to step back, but he gestured to them to stay as they were, and let the curtain drop. He died at the end of that day, and that was a Monday.
حضرت انس رضی اللہ عنہ (خادم خاص) بیان کرتے ہیں کہ آخری نگاہ جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالی، یوں تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دروازے کا) پردہ ہٹایا جبکہ لوگ (بح کی نماز میں) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفوں میں کھڑے تھے۔ حضرت ابوبکر نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا (کہ شاید آپ تشریف لانا چاہتے ہیں) تو آپ نے سب کو اشارہ کیا کہ اپنی اپن جگہ نماز پڑھتے رہو (کیونکہ سب آپ کی طرف دیکھنے لگے تھے) اور آپ نے پردہ گرا دیا اور پھر آپ اسی دن کے آخری میں فوت ہوگئے۔ یہ پیر کے دن کی بات ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۲۱ (۴۱۹)، سنن الترمذی/الشمائل ۵۳ (۳۶۸)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ۶۴ (۱۶۲۴)، (تحفة الأشراف: ۱۴۸۷)، مسند احمد ۳/۱۱۰، ۱۶۳، ۱۹۶، ۱۹۷