You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالصَّهْبَاءِ وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ فَتَمَضْمَضَ وَتَمَضْمَضْنَا ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (سوید) غزوۂ خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے حتی کہ جب لشکر صہباء میں پہنچا، اور وہ خیبر سے قریب ترین علاقہ ہے، تو آپ نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر آپ نے اپنا اپنا زاد راہ لانے کا حکم دیا تو صرف ستو ہی لائے گئے، آپ نے حکم دیا تو ستو پانی میں بھگوئے گئے، پھر آپ نے کھائے اور ہم نے بھی کھائے، پھر آپ مغرب کی نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ آپ نے صرف کلی کی اور ہم نے بھی کلی ہی کی، پھر آپ نے نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء ۵۱ (۲۰۹)، ۵۴ (۲۱۵)، الجھاد ۱۲۳ (۲۹۸۱)، المغازي ۳۸ (۴۱۹۵)، الأطعمة ۷ (۵۳۸۴)، ۹ (۵۳۹۰)، ۵۱ (۵۴۵۵)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ۶۶ (۴۹۲)، (تحفة الأشراف: ۴۸۱۳)، موطا امام مالک/فیہ ۵ (۲۰)، مسند احمد ۳/۴۶۲، ۴۸۸ (صحیح)