You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ فِينَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ السُّحُورَ قَالَتْ أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ قُلْتُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَتْ هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ
It was narrated that Abu 'Atiyyah said: I said to 'Aishah: 'Among us there are two of the Companions of the Prophet, one of whom hastens Iftar and delays Sahur, and the other delays Iftar and hastens Sahur.' She said: 'Which of them is the one who hastens Ifar and delays Sahur?' I said: Abdullah bin Masud.' She said: 'That is what the Messenger of Allah used to do. '
حضرت ابو عطیہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے عرض کیا: ہم میں نبیﷺ کے دو صحابی موجود ہیں۔ ان میں سے ایک روزہ جلدی (آفتاب غروب ہوتے ہی) کھولتے ہیں اور سحری تاخیر سے (آخر وقت میں) کھاتے ہیں اور دوسرے صحابی (احتیاطاً) افطار دیر سے کرتے ہیں اور سحری جلدی کھا لیتے ہیں۔ وہ فرمانے لگیں: ان میں سے افطار اول وقت اور سحری آخر وقت کرنے والا کون ہے؟ میں نے کہا: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ کا معمول بھی یہی تھا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم ۹ (۱۰۹۹)، سنن ابی داود/الصوم ۲۰ (۲۳۵۴)، سنن الترمذی/الصوم ۱۳ (۷۰۲)، (تحفة الأشراف: ۱۷۷۹۹)، مسند احمد ۶/۴۸، ۱۷۳