You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَحِلَّ
Aishah said: We went out with the Messenger of Allah when there were five days left of Dhul-Qa'dah, with no intention other than to perform Hajj. When we were close to Makkah, the Messenger of Allah commanded those who did not have a Hadi (sacrificial animal) with them to exit Ihram after circumambulating the House.''
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (حج کے لیے) چلے تو ذوالقعدہ کے پانچ دن باقی تھے ۔ ہم (عموماً) حج ہی کی نیت رکھتے تھے مگر جب ہم مکہ مکرمہ کے قریب ہوئے تو آپ نے حکم فرمایا: ’’جن کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں، وہ جب بیت اللہ کا طواف کر چکیں تو احرام ختم کر دیں (حلال ہو جائیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۳۴ (۱۵۶۱)، ۱۱۵ (۱۷۰۹)، ۱۲۴ (۱۷۲۰)، والجہاد ۱۰۵ (۲۹۵۲)، صحیح مسلم/الحج ۱۷ (۱۲۱۱)، سنن ابن ماجہ/الحج ۴۱ (۲۹۸۱)، (تحفة الأشراف: ۱۷۹۳۳)، سنن ابی داود/الحج۲۳ (۱۷۸۳)، موطا امام مالک/الحج۵۸ (۱۷۹)، مسند احمد (۶/۲ ۱۲، ۱۹۴، ۲۶۶، ۲۷۳)، سنن الدارمی/المناسک۳۱ (۱۸۸۸)، ویأتي عند المؤلف برقم: ۲۸۰۶