You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ الصُّبَيُّ بْنُ مَعْبَدٍ كُنْتُ أَعْرَابِيًّا نَصْرَانِيًّا فَأَسْلَمْتُ فَكُنْتُ حَرِيصًا عَلَى الْجِهَادِ فَوَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ عَشِيرَتِي يُقَالُ لَهُ هُرَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ اجْمَعْهُمَا ثُمَّ اذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنْ الْهَدْيِ فَأَهْلَلْتُ بِهِمَا فَلَمَّا أَتَيْتُ الْعُذَيْبَ لَقِيَنِي سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَأَنَا أُهِلُّ بِهِمَا فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ مَا هَذَا بِأَفْقَهَ مِنْ بَعِيرِهِ فَأَتَيْتُ عُمَرَ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي أَسْلَمْتُ وَأَنَا حَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ وَإِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَأَتَيْتُ هُرَيْمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقُلْتُ يَا هَنَاهْ إِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَقَالَ اجْمَعْهُمَا ثُمَّ اذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنْ الْهَدْيِ فَأَهْلَلْتُ بِهِمَا فَلَمَّا أَتَيْنَا الْعُذَيْبَ لَقِيَنِي سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ مَا هَذَا بِأَفْقَهَ مِنْ بَعِيرِهِ فَقَالَ عُمَرُ هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
It was narrated that Abu Wail said: As-subai bin Mabad said: 'I was a Christian Bedouin, then I became Muslim. I was keen to go for Jihad but I learned that Hajj and Umrah had been enjoined on me, I went to a man of my clan who was called Huraim bin 'Abdullah and asked him, and he said: Put them together, then slaughter whatever you can of the Hadi, so I entered Ihram for bother together, and when I came to al-'Udhaib, I was met by Salman bin Rabiah and Zaid bin Suhan, while I was uttering the Talbiyah for bothe. One of them said to the other: He does not understand more than his camel!: I came to 'Umar and said: O Commander of the Believers! I have become Muslim and I am keen to go for Jihad, but I learned that Hajj and Umrah were enjoined on me, so I went to Huraim bin 'Abdullah and said: Hey you! I have learned that Hajj, and 'Umrah have been enjoined on me. He said: 'Put them together then slaughter whatever you can of the Jade' so I entered Ihram for both together, and when I came to Al-Udhaib I was met by Salman bin Rabiah and Zaid bin Suhan, and one of them said to the other: 'He does not understand more than his camel,''' 'Umar said: You have been guided to the Sunnah of your Prophet
حضرت عبسی بن معبد بیان کرتے ہیں کہ میں اعرابی اور عیسائی تھا، پھر میں مسلمان ہوگیا۔ مجھے جہاد کا بہت شوق تھا لیکن مجھے پتا چلا کہ مجھ پر تو حج اور عمرہ فرض ہیں۔ میں اپنے قبیلے کے ایک آدمی کے پاس آیا جن کا نام ہریم بن عبداللہ تدا۔ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا: دونوں بیک وقت کر لو، پھر قربانی کا جو جانور میسر ہو ذبح کر دینا۔ میں نے دونوں کا احرام باندھ لیا۔ جب ہم عذیب مقام پر پہنچے تو مجھے سلمان بن ربیعہ اور حضرت زید بن صوحان ملے۔ میں حج اور عمرے کی لبیک کہہ رہا تھا تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ یہ شخص تو اپنے اونٹ سے زیادہ سمجھ دار معلوم نہیں ہوتا۔ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی: اے امیرالمومنین! میں نے اسلام قبول کیا ہے۔ مجھے جہاد کا بہت شوق ہے لیکن میں نے حج اور عمرہ اپنے آپ پر فرض پایا ہے۔ میں ہریم بن عبداللہ کے پاس گیا۔ میں نے کہا: اے وہ (ہُریم)! میں نے اپنے آپ پر حج اور عمرہ دونوں کو فرض پایا ہے (تو میں کیا کروں؟) انھوں نے کہا: دونوں کا احرام اکٹھا باندھ لو، پھر جو قربانی میسر ہو، ذبح کر دینا۔ میں نے دونوں کا احرام باندھ لیا۔ جب میں عذیب مقام پر پہنچا تو مجھے حضرت سلمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان ملے تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: یہ اپنے اونٹ سے زیادہ سمجھ دار نہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمھیں تمھارے نبیﷺ کی سنت کی توفیق ملی ہے۔
وضاحت: ۱؎ : ”عذیب“ بنی تمیم کے ایک چشمہ کا نام ہے جو کوفہ سے ایک مرحلہ کی وادی پر ہے۔ ۲؎ : یعنی «لبیک بحجۃ وعمرۃ» کہہ رہا تھا۔ ۳؎ : یعنی جو تم نے کیا ہے یہی تمہارے نبی کی سنت ہے۔