You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ السَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ رَجُلٍ مِنْ الْمُحَرَّرِينَ عَنْ رَجُلٍ مَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَمَّا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ عَرَضَتْ لَهُمْ صَخْرَةٌ حَالَتْ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْحَفْرِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخَذَ الْمِعْوَلَ وَوَضَعَ رِدَاءَهُ نَاحِيَةَ الْخَنْدَقِ وَقَالَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ فَنَدَرَ ثُلُثُ الْحَجَرِ وَسَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَائِمٌ يَنْظُرُ فَبَرَقَ مَعَ ضَرْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرْقَةٌ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّانِيَةَ وَقَالَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ فَنَدَرَ الثُّلُثُ الْآخَرُ فَبَرَقَتْ بَرْقَةٌ فَرَآهَا سَلْمَانُ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّالِثَةَ وَقَالَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ فَنَدَرَ الثُّلُثُ الْبَاقِي وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ وَجَلَسَ قَالَ سَلْمَانُ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُكَ حِينَ ضَرَبْتَ مَا تَضْرِبُ ضَرْبَةً إِلَّا كَانَتْ مَعَهَا بَرْقَةٌ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا سَلْمَانُ رَأَيْتَ ذَلِكَ فَقَالَ إِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنِّي حِينَ ضَرَبْتُ الضَّرْبَةَ الْأُولَى رُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ كِسْرَى وَمَا حَوْلَهَا وَمَدَائِنُ كَثِيرَةٌ حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ قَالَ لَهُ مَنْ حَضَرَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَفْتَحَهَا عَلَيْنَا وَيُغَنِّمَنَا دِيَارَهُمْ وَيُخَرِّبَ بِأَيْدِينَا بِلَادَهُمْ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ ثُمَّ ضَرَبْتُ الضَّرْبَةَ الثَّانِيَةَ فَرُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ قَيْصَرَ وَمَا حَوْلَهَا حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَفْتَحَهَا عَلَيْنَا وَيُغَنِّمَنَا دِيَارَهُمْ وَيُخَرِّبَ بِأَيْدِينَا بِلَادَهُمْ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ ثُمَّ ضَرَبْتُ الثَّالِثَةَ فَرُفِعَتْ لِي مَدَائِنُ الْحَبَشَةِ وَمَا حَوْلَهَا مِنْ الْقُرَى حَتَّى رَأَيْتُهَا بِعَيْنَيَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ دَعُوا الْحَبَشَةَ مَا وَدَعُوكُمْ وَاتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ
It was narrated from Abu Sukainah, a man from among the Muharririn,[1] that a man among the Companions of the the Prophet (ﷺ) said: When the Prophet (ﷺ) commanded them to dig the trench (Al-Khandaq), there was a rock in their way preventing them from digging. The Messenger of Allah (ﷺ) stood, picked up a pickaxe, put his Rida' (upper garment) at the edge of the ditch and said: 'And the Word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can change His Words. And He is the All-Hearer, the All-Knower.' [1] One-third of the rock broke off while Salman Al-Farisi was standing there watching, and there was a flash of light when the Messenger of Allah (ﷺ)struck (the rock). Then he struck it again and said: 'And the Word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. Nonce can change His Words. Ans He is the All-Hearer, the All-Knower' And another third of the rock broke off and there was another flash of light, which Salman saw. Then he struck (the rock) a third time and said: 'And the Word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can change His Words. And He is the All-Hearer, the All-Knower.' The last third fell, and the Messenger of Allah (ﷺ) came out, picked up his Rida' and sat down. Salman said: 'O Messenger of Allah, Each time you struck the rock there was a flash of light.' The Messenger of Allah (ﷺ) said to him: 'O Salman, did you see that?' He said: 'Yes, by the One Who sent you with the truth, O Messenger of Allah.' He said: 'When I struck the first blow, the cities of Kisra and their environs were shown to me, and many other cities, and I saw them with my own eyes.' Those of his Companions who were present said: 'O Messenger of Allah, pray to Allah to grant us victory and to give us their land as spoils of war, and to destroy their lands at our hands.' So the Messenger of Allah (ﷺ) prayed for that. (Then he said:) 'Then I struck the second blow and the cities of Caesar and their environs were shown to me, and I saw them with my own eyes.' They said: 'O Messenger of Allah, pray to Allah to grant us victory and to give us their lands as spoils of war, and to destroy their lands at our hands.' So the Messenger of Allah (ﷺ) prayed for that. (Then he said:) 'Then I struck the third blow and the cities of Ethiopia were shown to me, and the villages around them, and I saw them with my own eyes.' But the Messenger of Allah (ﷺ) said at that point: 'Leave the Ethiopians alone so long as they leave you alone, and leave the Turks alone so long as they leave you alone.' [1] An-An'am 6:115.
نبیﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبیﷺ نے خندق کھودنے کا حکم دیا تو ایک ایسی چٹان لوگوں کے سامنے آئی جو لوگوں اور (خندق کی) کھدائی کے درمیان رکاوٹ بن گئی۔ رسول اللہﷺ اٹھے‘ کدال پکڑی اور اپنی چادر خندق کے کنارے رکھ دی اور یہ آیت پڑھ کر ضرب لگائی: {وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّعَدْلاً …وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ} ’’اور پوری ہوئی تیری رب کی بات سچائی اور انصاف کے لحاظ سے۔ کوئی اس کی باتوں کو بدلنے والا نہیں۔ اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ (آپ کی ضرب سے) پتھر کا تیسرا حصہ اڑ گیا۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کھڑے دیکھ رہے تھے۔ رسول اللہﷺ کی ضرب کے ساتھ ایک چمک پیدا ہوئی۔ پھر آپ نے دوبارہ ضرب لگائی اور وہی آیت پڑھی: {وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّعَدْلاً …وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ} ’’اور پوری ہوئی تیری رب کی بات صدق وانصاف کے لحاظ سے‘ کوئی اس کی باتوں کو بدلنے والا نہیں۔ اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ اور مزید تیسرا حصہ ٹوٹ گیا‘ پھر ایک چمک پیدا ہوئی جسے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے دیکھا۔ پھر آپ نے تیسری ضرب لگائی اور یہی آیت پڑھی: {وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّعَدْلاً …وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ} ’’اور پوری ہوئی تیری رب کی بات سچائی اور انصاف کے لحاظ سے۔ کوئی اس کی باتوں کو بدلنے والا نہیں۔ اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ اور باقی پتھر بھی ریزہ ریزہ ہوگیا۔ رسول اللہﷺ خندق سے نکلے‘ اپنی چادر اٹھا ئی اور بیٹھ گئے۔ سلمان رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! جب آپ ضربیں لگارہے تھے تو اس کے ساتھ چمک پیدا ہوتی تھی۔ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا: ’’سلمان! تو نے وہ (چمک) دیکھی تھی؟‘‘ انہوں نے کہا: ہاں اے اللہ کے رسول! قسم اس ذات کی جس نے آپ کو برحق نبی بنایا۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’میں نے جب پہلی ضرب لگائی تھی تو مجھے کسریٰ کے شہر اور اردگرد کے بہت سے دوسرے شہر دکھائے گئے حتیٰ کہ میں نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیلھا۔‘‘ آپ کے پاس موجود صحابہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ یہ شہر ہم پر فتح فرمائے اور ان کے گھر ہمیں غنیمت میں عنایت فرمائے۔ اور ہمارے ہاتھوں ان کے علاقے تاراج فرمائے۔ رسول اللہﷺ نے یہ دعا فرمائی۔ (آپ نے فرمایا:) ’’جب میں نے پھر دوسری ضرب لگائی تو مجھے قیصر اور اردگرد کے بہت سے شہر دکھا ئے گئے حتیٰ کہ میں نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ یہ علاقے ہمارے لیے فتح فرمائے۔ ان کے گھر ہمیں غنیمت میں عطا فرمائے اور ان کے علاقے ہمارے ہاتھوں تاراج فرمائے۔ رسول اللہﷺ نے ہی دعا بھی فرمائی۔ (آپ نے فرمایا:) ’’پھر میںنے تیسری ضرب لگائی تو مجھے حبشہ اور اردگرد کے بہت سے شہر دکھلائے گئے تو مجھے حبشہ اور اردگرد کے بہت سے شہر دکھلائے گئے حتیٰ کہ میں نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا۔‘‘ اس وقت رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’حبشیوں کو اپنے حال پر رہنے دو جب تک وہ تمہیں تمہارے حال پر رہنے دیں اور ترکوں کو کچھ نہ کہو جب تک وہ تمہیں کچھ نہ کہیں۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الملاحم ۸ (۴۳۰۲) مختصرا، (تحفة الأشراف: ۱۵۶۸۹)