You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ عِنْدَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ عُثْمَانُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فِتْيَةٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ فَلَمْ أَفْهَمْ فِتْيَةً كَمَا أَرَدْتُ فَقَالَ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ذَا طَوْلٍ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَا فَالصَّوْمُ لَهُ وِجَاءٌ
Narrated 'Alqamah: It was narrated that 'Alqamah said: I was with Ibn Mas'ud while he was with 'Uthman, may Allah be pleased with him, and 'Uthman said: 'The Messenger of Allah came out to some fityah (young men)--Abu 'AbdurRahman said, 'I did not understand (the word) fityah as I would want'-- and said: 'Whoever among you can afford it, let him get married, for it is more effective in lowering the gaze and guarding chastity, and whoever cannot, then fasting will be a restraint (wija') for him.'
حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ کچھ جوانوں کے پاس تشریف لائے … امام نسائی نے کہا: جس طرح میںچاہتا ہوں اس طرح میں (اپنے استاد سے) لفظ فِتْییَۃً (جوانوں) نہیں سمجھ سکا… اور فرمایا: ’’تم میں سے جو شخص وسعت رکھتا ہو‘ وہ ضرور نکاح کرے کیونک نکاح نظر کو نیچا اور شرم گاہ کو محفوظ کردیتا ہے۔ اور جس شخص کے پاس نکاح کی وسعت نہ ہو (وہ روزے رکھا کرے کیونکہ) روزہ رکھنا اس کی شہوت کو کچل دے گا۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : یعنی مہر اور نان و نفقہ دینے کی طاقت رکھتا ہو۔ ۲؎ : یعنی پرائی عورت کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے کی حاجت نہیں رہتی۔ ۳؎ : زنا و بدکاری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ۴؎ : اس سے شہوانیت دبتی اور کمزور ہو جاتی ہے۔