You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَنِي فَأَبَتَّ طَلَاقِي وَإِنِّي تَزَوَّجْتُ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَمَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ
It was narrated that 'Aishah said: The wife of Rifa'ah came to the Messenger of Allah and said: 'Rifa'ah divorced me and made it irrevocable. Then I married 'Abdur-Rahman bin Az-Zubair, and what he has is like the fringe of a garment.' The Messenger of Allah smiled and said: 'Do you want to go back to Rifa'ah? No, not unitl he ('Abdur-Rahman) tastes your sweetness and you taste his sweetness.'
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رفاعہ رضی اللہ عنہ کی (سابقہ) بیوی نے رسول اللہﷺ کے پاس آکر کہا: رفاعہ نے مجھے طلاق دی اور طلاق بتہ (تیسری طلاق) دی۔ میں نے س کے بعد عبدالرحمان بن زبیر سے نکاح کرلیا مگر اس کے پاس تو کپڑے کے پلو (کنارے‘ یعنی مرادنہ کمزوری) کا سا معاملہ ہے۔ رسول اللہﷺ (اس کی اس تمثیل پر) مسکرائے اور فرمایا: ’’شاید تو دوبارہ رفاعہ کے پاس جانا چاہتی ہے؟ تو نہیں جاسکتی حتیٰ کہ وہ تجھ سے لطف اندوز ہوا اور تو اس سے لطف اندوز ہو۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : مقصد یہ ہے کہ جب عورت اور مرد ہمبستری کر لیں اور پھر شوہر اس عورت کو طلاق دیدے تو یہ مطلقہ عورت اپنے پہلے شوہر کے پاس جس نے اس کو تین طلاق دے کر اپنے سے جدا کر دیا تھا، نئے نکاح سے واپس ہو سکتی ہے، یہاں پر ہمبستری کی لذت کو ایک دوسرے کے شہد چکھنے سے تعبیر کیا گیا ہے۔