You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا يَعْنِي أَتَتْ بِطَعَامٍ فِي صَحْفَةٍ لَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَجَاءَتْ عَائِشَةُ مُتَّزِرَةً بِكِسَاءٍ وَمَعَهَا فِهْرٌ فَفَلَقَتْ بِهِ الصَّحْفَةَ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ فِلْقَتَيْ الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ كُلُوا غَارَتْ أُمُّكُمْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَحْفَةَ عَائِشَةَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَعْطَى صَحْفَةَ أُمِّ سَلَمَةَ عَائِشَةَ
حضرت ام سلمہؓ سے راویت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ اور آپ کے صحابہ کے لیے اپنے پیالے میں کوئی کھانا لے کر (حضرت عائشہؓ کے گھر) آئیں۔ حضرت عائشہ ایک چادر اوڑھے ہوئے آئیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا پتھر تھا۔ انہوں نے اس پتھر سے پیالہ توڑ دیا۔ نبیﷺ نے پیالے کے دونوں ٹکڑوں کو جوڑا اور آپ فرمارہے تھے: ’’کھانا کھاؤ۔ تمہاری ماں کو غصہ آگیا۔‘‘ آپ نے دودفعہ فرمایا۔ پھر آپ نے حضرت عائشہؓ کا پیالہ لے کر حضرت ام سلمہؓ کے گھر بھیج دیا۔ اور حضرت ام سلمہؓ کا (ٹوٹا ہوا) پیالہ حضرت عائشہؓ کو دے دیا۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۱۸۲۴۷)