You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْكُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلًا فَتَوَاصَيْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ أَنَّ أَيَّتُنَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْتَقُلْ إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ أَكَلْتَ مَغَافِيرَ فَدَخَلَ عَلَى إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَا بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَلَنْ أَعُودَ لَهُ فَنَزَلَتْ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا لِقَوْلِهِ بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ حضرت زینب بنت حجشؓ کے پاس (کچھ زیادہ دیر) ٹھہرتے تھے کہ ان کے پاس شہید پیتے تھے۔ میں نے اور حفصہ نے منصوبہ بنایا کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی رسول اللہﷺ تشریف لائیں وہ کہہ دے: میں آپ سے مغافیر کی بوپاتی ہوں۔ آپ نے مغافر کھایا ہے؟ پھر آپ ان دونوں میں سے کسی کے گھر تشریف لے گئے تو اس نے یہی کچھ آپ سے کہہ دیا۔ آپ نے فرمایا: ’’نہیں‘ میں نے زینب بنت حجش کے ہاں سے شہد پیا ہے‘ دوبارہ نہیں پیوں گا۔‘‘ پھر آپ پر یہ آیت اتری: ]یٰآَیُّھَاالنَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ…[ ’’اے نبی! آپ اس چیز کو کیوں حرام کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال رکھا ہے۔‘‘ آگے فرمایا: ]اِنْ تَتُوْبَآ اِلَی اللّٰہِ[ ’’اگر تم توبہ کرو…الحخ۔‘‘ اس سے عائشہ اور حفصہ مراد ہیں۔ اور: ]وَاِذْ اَسَرَّالنَّبِیُّ اِلٰی بَعْضِ اَزْوَاجِہٖ حَدِیْثاً[ ’’جب نبی(ﷺ) نے ایک بیوی سے راز کی بات فرمائی۔‘‘ اس سے مراد آپ کافرمان: ’’بلکہ میں نے شہد پیا ہے…الخ‘‘ ہے۔
وضاحت: ۱؎ : ایک قسم کا گوند ہے جو بعض درختوں سے نکلتا ہے۔