You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنْ امْرَأَتِي فَوَقَعْتُ قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ قَالَ وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ قَالَ رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ فَقَالَ لَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
It was narrated from Ibn 'Abbas that a man came to the Prophet who had declared Zihar from his wife, then he had intercourse with her. He said: O Messenger of Allah, I declared Zihar on my wife, then I had intercourse with her before I offered the expiation. He said: What made you do that, may Allah have mercy on you? He said: I saw her anklets in the light of the moon. He said: Do not approach her until you have done that which Allah, the Mighty and Sublime, has commanded.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا جب کہ اس نے اپنی بیوی سے ظہار کررکھا تھا‘ پھر وہ اس سے جماع کر بیٹھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کررکھا تھا لیکن کفارہ دینے سے قبل جماع کربیٹھا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تجھ پر رحم فرمائے! تجھے کس چیز نے اس کام پر مجبور کیا تھا۔‘‘ اس نے کہا: میں نے چاند کی چاندنی میں اس کی پازیب دیکھی (تو ضبط نہ کرسکا)۔ آپ نے فرمایا: ’’اب اس کے قریب نہ جانا حتیٰ کہ وہ کام کرے جو اللہ تعالیٰ نے کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : یعنی مرد کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ تو میرے لیے میری ماں کی پیٹھ کی طرح ہے۔ ۲؎ : ظہار کا کفارہ یہ ہے : ایک مؤمن غلام آزاد کرنا اگر اس کی طاقت نہ ہو تو مسلسل دو ماہ کے روزے رکھنا۔