You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَهُ فِي مَرَضِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ قَالَ لَا قَالَ فَالشَّطْرَ قَالَ لَا قَالَ فَالثُّلُثَ قَالَ الثُّلُثَ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ
It was narrated that Sa'd bin Abi Waqqas said: The Messenger of Allah visited me when I was sick, and said: 'Have you made a will?' I said: 'Yes.' He said: 'How much?' I said: 'For all my wealth to be given in the cause of Allah.' He said: 'What have you left for your children?' I said: 'They are rich (independent of means).' He said: 'Bequeath one-tenth.' And we kept discussing it until he said: 'Bequeath one-third, and one-third is much or large.'
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ میری بیماری کے دوران میں میری بیمار پرسی کو تشریف لائے اور فرمایا :’’تم نے کوئی وصیت کی ہے؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’کتنے مال کی؟‘‘ میں نے کہا: اپنا تمام مال فی سبیل اللہ صدقہ کرنے کی۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑا ہے؟‘‘ میں نے کہا: وہ مال دار ہیں۔ فرمایا: ’’وصیت دسویں حصے کی وصیت کرو۔‘‘ آپ کی اور میری تکرار جاری رہی حتیٰ کہ آپ نے فرمایا: ’’چلو تیسرے حصے کی وصیت کرلو۔ ویسے تیسرا حصہ بھی زیادہ ہی ہے۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : یعنی میں نے کل مال میں سے دو تہائی کہا، آپ نے فرمایا : ” نہیں “، میں نے آدھا کہا، آپ نے فرمایا : ” نہیں “، میں نے کہا : تہائی ؟