You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَا وَاللَّهِ أَعْلَمُ بِالْحَدِيثِ مِنْهُ إِنَّمَا كَانَا رَجُلَيْنِ اقْتَتَلَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كَانَ هَذَا شَأْنُكُمْ فَلَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ فَسَمِعَ قَوْلَهُ لَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَقَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ كِتَابَةُ مُزَارَعَةٍ عَلَى أَنَّ الْبَذْرَ وَالنَّفَقَةَ عَلَى صَاحِبِ الْأَرْضِ وَلِلْمُزَارِعِ رُبُعُ مَا يُخْرِجُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهَا هَذَا كِتَابٌ كَتَبَهُ فُلَانُ بْنُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ فِي صِحَّةٍ مِنْهُ وَجَوَازِ أَمْرٍ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ إِنَّكَ دَفَعْتَ إِلَيَّ جَمِيعَ أَرْضِكَ الَّتِي بِمَوْضِعِ كَذَا فِي مَدِينَةِ كَذَا مُزَارَعَةً وَهِيَ الْأَرْضُ الَّتِي تُعْرَفُ بِكَذَا وَتَجْمَعُهَا حُدُودٌ أَرْبَعَةٌ يُحِيطُ بِهَا كُلِّهَا وَأَحَدُ تِلْكَ الْحُدُودِ بِأَسْرِهِ لَزِيقُ كَذَا وَالثَّانِي وَالثَّالِثُ وَالرَّابِعُ دَفَعْتَ إِلَيَّ جَمِيعَ أَرْضِكَ هَذِهِ الْمَحْدُودَةِ فِي هَذَا الْكِتَابِ بِحُدُودِهَا الْمُحِيطَةِ بِهَا وَجَمِيعِ حُقُوقِهَا وَشِرْبِهَا وَأَنْهَارِهَا وَسَوَاقِيهَا أَرْضًا بَيْضَاءَ فَارِغَةً لَا شَيْءَ فِيهَا مِنْ غَرْسٍ وَلَا زَرْعٍ سَنَةً تَامَّةً أَوَّلُهَا مُسْتَهَلَّ شَهْرِ كَذَا مِنْ سَنَةِ كَذَا وَآخِرُهَا انْسِلَاخُ شَهْرِ كَذَا مِنْ سَنَةِ كَذَا عَلَى أَنْ أَزْرَعَ جَمِيعَ هَذِهِ الْأَرْضِ الْمَحْدُودَةِ فِي هَذَا الْكِتَابِ الْمَوْصُوفُ مَوْضِعُهَا فِيهِ هَذِهِ السَّنَةَ الْمُؤَقَّتَةَ فِيهَا مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا كُلَّ مَا أَرَدْتُ وَبَدَا لِي أَنْ أَزْرَعَ فِيهَا مِنْ حِنْطَةٍ وَشَعِيرٍ وَسَمَاسِمَ وَأُرْزٍ وَأَقْطَانٍ وَرِطَابٍ وَبَاقِلَّا وَحِمَّصٍ وَلُوبْيَا وَعَدَسٍ وَمَقَاثِي وَمَبَاطِيخَ وَجَزَرٍ وَشَلْجَمٍ وَفُجْلٍ وَبَصَلٍ وَثُومٍ وَبُقُولٍ وَرَيَاحِينَ وَغَيْرِ ذَلِكَ مِنْ جَمِيعِ الْغَلَّاتِ شِتَاءً وَصَيْفًا بِبُزُورِكَ وَبَذْرِكَ وَجَمِيعُهُ عَلَيْكَ دُونِي عَلَى أَنْ أَتَوَلَّى ذَلِكَ بِيَدِي وَبِمَنْ أَرَدْتُ مِنْ أَعْوَانِي وَأُجَرَائِي وَبَقَرِي وَأَدَوَاتِي وَإِلَى زِرَاعَةِ ذَلِكَ وَعِمَارَتِهِ وَالْعَمَلِ بِمَا فِيهِ نَمَاؤُهُ وَمَصْلَحَتُهُ وَكِرَابُ أَرْضِهِ وَتَنْقِيَةُ حَشِيشِهَا وَسَقْيِ مَا يُحْتَاجُ إِلَى سَقْيِهِ مِمَّا زُرِعَ وَتَسْمِيدِ مَا يُحْتَاجُ إِلَى تَسْمِيدِهِ وَحَفْرِ سَوَاقِيهِ وَأَنْهَارِهِ وَاجْتِنَاءِ مَا يُجْتَنَى مِنْهُ وَالْقِيَامِ بِحَصَادِ مَا يُحْصَدُ مِنْهُ وَجَمْعِهِ وَدِيَاسَةِ مَا يُدَاسُ مِنْهُ وَتَذْرِيَتِهِ بِنَفَقَتِكَ عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ دُونِي وَأَعْمَلَ فِيهِ كُلِّهِ بِيَدِي وَأَعْوَانِي دُونَكَ عَلَى أَنَّ لَكَ مِنْ جَمِيعِ مَا يُخْرِجُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ فِي هَذِهِ الْمُدَّةِ الْمَوْصُوفَةِ فِي هَذَا الْكِتَابِ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا فَلَكَ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِهِ بِحَظِّ أَرْضِكَ وَشِرْبِكَ وَبَذْرِكَ وَنَفَقَاتِكَ وَلِي الرُّبُعُ الْبَاقِي مِنْ جَمِيعِ ذَلِكَ بِزِرَاعَتِي وَعَمَلِي وَقِيَامِي عَلَى ذَلِكَ بِيَدِي وَأَعْوَانِي وَدَفَعْتَ إِلَيَّ جَمِيعَ أَرْضِكَ هَذِهِ الْمَحْدُودَةِ فِي هَذَا الْكِتَابِ بِجَمِيعِ حُقُوقِهَا وَمَرَافِقِهَا وَقَبَضْتُ ذَلِكَ كُلَّهُ مِنْكَ يَوْمَ كَذَا مِنْ شَهْرِ كَذَا مِنْ سَنَةِ كَذَا فَصَارَ جَمِيعُ ذَلِكَ فِي يَدِي لَكَ لَا مِلْكَ لِي فِي شَيْءٍ مِنْهُ وَلَا دَعْوَى وَلَا طَلِبَةَ إِلَّا هَذِهِ الْمُزَارَعَةَ الْمَوْصُوفَةَ فِي هَذَا الْكِتَابِ فِي هَذِهِ السَّنَةِ الْمُسَمَّاةِ فِيهِ فَإِذَا انْقَضَتْ فَذَلِكَ كُلُّهُ مَرْدُودٌ إِلَيْكَ وَإِلَى يَدِكَ وَلَكَ أَنْ تُخْرِجَنِي بَعْدَ انْقِضَائِهَا مِنْهَا وَتُخْرِجَهَا مِنْ يَدِي وَيَدِ كُلِّ مَنْ صَارَتْ لَهُ فِيهَا يَدٌ بِسَبَبِي أَقَرَّ فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَكُتِبَ هَذَا الْكِتَابُ نُسْخَتَيْنِ
It was narrated that 'Urwah bin Az-Zubair said: Zaid bin Thabit said: 'May Allah forgive Rafi' bin Khadij. By Allah, I have more knowledge of the Hadith than him. We were two men who fought and the Messenger of Allah said: If this is how it is between you, then do not lease land. And he only heard the words: Do not lease land.'
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو معاف فرمائے‘ اللہ کی قسم! اس حدیث (یعنی بٹائی سے متعلقہ حدیث) کو میں ان سے زیادہ جانتا ہوں۔ بات یہ تھی کہ دو آدمی (مالک زمین اور مزارع) جھگڑ پڑے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر تمہاا یہ حال ہے تو زمینیں کرائے پر مت دو۔‘‘ حضرت رافع نے صرف اتنی بات سنی کہ ’’زمینیں کرائے پر مت دو۔‘‘ابوعبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ ) بیان کرتے ہیں کہ مزارعت کا معاملہ لکھنا اس شرط پر ہو کہ بیج اور دیگر اخراجات‘ زمین کے مالک کے ذمے ہوں اور مزارع کے لیے پیداوار کا چوتھا حصہ ہو۔یہ وہ تحریر ہے جو فلاں بن فلاں فلاں بن فلاں بن فلاں کے لیے اپنی صحت اور اختیار کی حالت میں لکھی ہے۔ تو نے فلاں شہر میں فلاں جگہ واقع اپنی پوری زمین بٹائی کے طور پر میرے سپرد کردی ہے اور یہ زمین فلاں نام سے مشہور ہے اور اس کی یہ حدود اربعہ ہیں جنہوں نے اس کو گھیر رکھا ہے۔ اس کی ایک حد پوری کی پوری فلاں جگہ سے ملی ہوئی ہے۔ اسی طرح دوسری‘ تیسری اور چوتھی۔ تو نے اپنی وہ تمام زمین جس کی یہاں حدود بیان کردی گئی ہیں‘ تمام حقوق سمیت میرے سپرد کردی ہے جن میں اس کے پانی کی باری‘ نہر نالے اور رہٹ وغیرہ داخل ہیں۔ یہ خالی زمین ہے جس میں نہ کوئی درخت ہے اور نہ فصل۔ مکمل سال کے لیے جس کی ابتداء فلاں سال ے فلاں مہینے سے ہوگی اور اس کا اختتام فلاں سال کے فلاں ماہ کے گزرنے پر ہوگا۔ میں اس تمام زمین کو جس کا حدوداربعہ اور مقام ومحل اس دستاویز میں بیان کردیا گیا ہے‘ اس مقررہ سال میں اول سے آخر تک کاشت کروں گا۔ جو کچھ بھی میں مناسب سمجھوں گا‘ اس میں گندم‘ جو‘ تل‘ چاول‘ روئی(کپاس)‘ چارہ‘ باقلا‘ چنے‘ لوبیا‘ مسور‘ ککڑیاں‘ تربوز‘ گاجریں‘ شلجم‘ مولی‘ پیام‘ لہسن اور دیگر سبزیاں‘ پھول اور سردیوں‘ گرمیوں کے تمام غلے کاشت کروں گا۔ ان کے بیج وغیرہ کے اخراجات تیرے ذمے ہوں گے مجھ پر نہیں‘ خواہ یہ کام میں خود سرانجام دوں یا اپنے ساتھیوں‘ نوکروں سے کرواؤں۔ بیل اور کاشت کاری کے آلات مہیا کرنا میری ذمہ داری ہوگی۔ میں کاشت بھی کروں گا‘ زمین کو آباد بھی کروں گا اور ہر ہو کام کروں گا جس سے فصل کی پرورش اور اصلاح ہو۔ زمین میں ہل چلاؤں گا‘ گھاس پھوس صاف کروں گا اور کاشت شدہ رقبے میں جسے پانی لگانے کی ضرورت ہوگی‘ وہ بھی ڈالوں گا۔ پانی کے نالے‘ نالیاں کھودوں گا اور پھل توڑنے کے وقت پھل توڑوں گا۔ اور کٹائی کے وقت کٹائی کروں گا۔ پھر فصل کو اکٹھا کروں گا اور اس کی گہائی کروں گا اور صفائی واڑائی کروں گا لیکن ان کاموں کے تمام اخراجات تیرے ذمے ہوں گے‘ میرے ذمے نہیں۔ میں یہ تمام کام بذات خود یا اپنے ساتھیوں کی مدد سے کروں گا۔ تیرے ذمے کچھ نہ ہوگا۔ اور پھر اس مقررہ مدت میں جو اس تحریر میں بیان کردی گئی ہے‘ اول سے آخر تک اللہ تعالیٰ جو پیداوار فرمائے گا‘ اس تمام میں سے تجھے تیری زمین‘ تیرے پانی‘ تیرے بیج اور دیگر اخراجات کرنے کی وجہ سے تین چوتھائی حصہ ملے گا اور مجھے اپنی کاشت کاری‘ کام کاج‘ اپنے ہاتھوں اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ان تمام انتظامات کے عوض ایک چوتھائی حصہ ملے گا۔ تو نے اپنی وہ تمام زمین جس کی حدود اس تحریر میں بیان کردی گئی ہیں‘ ا س کے تمام حقوق ومنافع سمیت میرے سپرد کردی ہے اور میں نے اس تمام زمین پر فلاں سال کے فلاں مہینے کی فلاں تاریخ کو قبضہ کرلیا ہے۔ اب یہ تمام زمین میرے قبضہ میں ہے‘ البتہ میں اس کے کسی حصے کا بھی مالک نہیں۔ نہ میرا کوئی دعویٰ یا کوئی مطالبہ ہوگا سوائے کاشت کاری کے جو فلاں سال کے لیے اس دستاویز میں بیان کردیا گیا ہے۔ جب یہ سال پورا ہوجائے گا تو یہ تمام تجھے واپس کردی جائے گی۔ تیرے قبضے میں ہو گی اور تجھے حق ہوگا کہ یہ مدت ختم ہونے کے بعد مجھے اس زمین سے نکال دے اور اس زمین کو میرے قبضے سے یا ہر اس شخص کے قبضے سے جسے میری وجہ سے قبضہ حاصل ہوا ہو‘ نکال لے۔ فلاں (مالک زمین) اور فلاں (مزارع) ان تمام باتوں کا اقرار کرتے ہیں‘ نیز اس تحریر کے دونسخے (ایک زمین کے مالک کے لیے دوسرا مزارع کے لیے) تیار کیے گئے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع ۳۱ (۳۳۹۰)، سنن ابن ماجہ/ الرہون ۱۰(۲۴۶۱)، (تحفة الأشراف: ۳۷۳۰)، مسند احمد (۵/۱۸۲، ۱۸۷) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ابو عبیدة‘‘ لین الحدیث ہیں اور ’’الولید بن ابی الولید‘‘ ضعیف ہیں)