You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ، حَدَّثَهُ عَنْ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِصَانِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا؟» قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ»
It was narrated from Maimunah, the wife of the Prophet, that: some men of Quraish passed by the Messenger of Allah dragging a sheep the size of a donkey. He said to them: Why don't you take its skin? They said: It is dead meat. The Messenger of Allah said: Purify it with water and Qaraz.
حضرت عالیہ بنت سبیع سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بیان فرمایا کہ رسول اﷲﷺ کے پاس سے کچھ قریشی گزرے۔ وہ اپنی ایک مری ہوئی بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ کرلے جارہے تھے۔ رسول اﷲﷺ نے انھیں فرمایا: ’’اگر تم اس کا چمڑا اتار لیتے (تو اچھا ہوتا) ۔ ‘‘انھوں نے کہا: یہ تو مری ہوئی ہے۔ رسول اﷲﷺ نے انھیں فرمایا: ’’اسے پانی اور کیکر کا چھلکا پاک کر دیتا ہے۔ ‘‘
وضاحت: ۱؎ : یہ ضروری نہیں کہ ہمارے زمانہ میں بھی دباغت کے لیے پانی کے ساتھ ساتھ اس دور کے کانٹے دار درخت ہی کا استعمال کیا جائے، موجودہ ترقی یافتہ زمانہ میں جس پاک چیز سے بھی دباغت دی جائے مقصد حاصل ہو گا لیکن اس کے ساتھ پانی کا استعمال ضروری ہے ( «قرظ» : ایک سلم نامی کانٹے دار درخت کے پتے)۔