You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةِ، وَالْخِنْزِيرِ، وَالْأَصْنَامِ» فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهُ يُطْلَى بِهَا السُّفُنُ، وَيُدَّهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ. فَقَالَ: «لَا، هُوَ حَرَامٌ». فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ جَمَّلُوهُ، ثُمَّ بَاعُوهُ، فَأَكَلُوا ثَمَنَهُ»
It was narraterd from Jabir bin 'Abdullah that, during the year of the Conquest, while he was in Makkah, he heard the Messenger of Allah say: Allah, the Mighty and Sublime, and His Messenger have forbidden the sale of alcohol, dead meat, pigs and idols. It was said to him: O Messenger of Allah, what do you think of their fat of dead animals, for it is used to caulk ships, it is daubed on animal skins, and people use it to light their lamps? He said: No, it is unlawful. Then the Messenger of Allah said: May Allah, the Mighty and Sublime, curse the Jews, for Allah forbade them the fat (of dead animals) but they rendered it, sold it, and consumed its price.
حضرت جابربن عبداﷲ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اﷲﷺ کو فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ میں فرماتے سنا: ’’بلاشبہ اﷲ عزو جل اور اس کے رسول (ﷺ) نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا ہے۔‘‘ عرض کی گئی: اے اﷲ کے رسول! مردار کی چربی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یہ کشتیوں کو ملی جاتی ہے اور چمڑوں کو لگائی جاتی ہے اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں، یہ حرام ہے۔ ‘‘ اس وقت رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ جب اﷲ تعالیٰ نے ان پر چربی کو پگھلا کر بیچ دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے۔ ‘‘
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث سے حیلہ کی ممانعت ثابت ہوتی ہے، یہ ایسی ہی ہے جیسے یہودیوں نے سنیچر کے دن شکار کی ممانعت پر حیلہ کیا تھا کہ جمعہ کے دن پانی میں جال پھیلا دیتے تاکہ مچھلیاں پھنس جائیں اور سنیچر کی مدت ختم ہونے کے بعد آسانی سے شکار ہاتھ میں آ جائے، کسی بھی حرام چیز سے کسی طرح بھی فائدہ اٹھانا حرام ہے۔