You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ بُرْدَةً لَهُ فَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ تَجَاوَزْتُ عَنْهُ فَقَالَ أَبَا وَهْبٍ أَفَلَا كَانَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ فَقَطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
It was narrated from Safwan bin Umayyah, that: a man stole a Burdah of his, so he brought him before the Messenger of Allah, who ordered that his hand be cut off. He said: O Messenger of Allah, I will let him have it. He said: Abu Wahb! Why didn't you do that before you brought him to us? And the Messenger of Allah had (the man's) hand cut off.
حضرت صفوان بن امیہ ؓسے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان کی چادر چرالی ۔ وہ اسے ( چور کو ) نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دینے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول! میں نے اس کو معاف کردیا ۔ آپ نے فرمایا : ’’ ابووہب ! ( معاف ہی کرنا تھا تو ) ہمارے پاس لانے سے پہلے کیوں معاف نہ کردیا ؟‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
وضاحت: ۱؎ : حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ چور کے معاملہ کو سرکاری انتظامیہ تک پہنچ جانے سے پہلے جس کا مال چوری ہوا ہے اگر وہ معاف کر دیتا ہے تو چور کا گناہ عند اللہ توبہ سے معاف ہو سکتا ہے، اور ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، لیکن اگر معاملہ سرکاری ذمہ داروں (پولیس اور عدلیہ) تک پہنچ جاتا ہے تب صاحب مال کو معاف کر دینے کا حق بحق سرکار ختم ہو جاتا ہے۔