You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ خَرَجَ فَرَأَى حُلَّةَ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ فِي السُّوقِ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَرِهَا فَالْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَحِينَ يَقْدَمُ عَلَيْكَ الْوَفْدُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ ثُمَّ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثِ حُلَلٍ مِنْهَا فَكَسَا عُمَرَ حُلَّةً وَكَسَا عَلِيًّا حُلَّةً وَكَسَا أُسَامَةَ حُلَّةً فَأَتَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ ثُمَّ بَعَثْتَ إِلَيَّ فَقَالَ بِعْهَا وَاقْضِ بِهَا حَاجَتَكَ أَوْ شَقِّقْهَا خُمُرًا بَيْنَ نِسَائِكَ
Ibn 'Umar narrated that: 'Umar went out and saw a Hullah of Al-Istabraq being offered for sale in the marketplace. He went to the Messenger of Allah [SAW] and said: O Messenger of Allah, buy this and wear it on Fridays, and when the delegations come to you. The Messenger of Allah [SAW] said: This is only worn by the one who has no share (in the Hereafter). Then three Hullahs (of the same fabric) were brought to the Messenger of Allah [SAW] and he gave one to 'Umar, one to 'Ali and one to Usamah. He ('Umar) came to him and said: O Messenger of Allah, you said what you said about it, then you sent one to me! He said: Sell it and spend the money on your needs, or cut it into pieces for your womenfolk to use as head covers.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ (گھر سے ) نکلے تو دیکھاکہ استبراق کا ایک جوڑا بازار میں فروخت ہو رہا ہے ۔ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ حلہ خرید لیحیے اور جمعۃ المبارک کے دن او روفود کی آمد کے موقع پر زیب تن فرمایا کیجیے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ایسے کپڑے تو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ ’’پھر رسول اللہﷺ کے پاس اس قسم کے تین حلے لائے گئے ۔ آپ نے ایک حلہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کو ،دوسرا حضرت علیرضی اللہ عنہ کو اور تیسرا حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو دے دیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کے پاس حاضر ہو کر عرض کی : اے اللہ کے رسول ! ان حلوں کے بارے میں تو آپ نے بڑے سخت الفاظ ارشاد فرمائے تھے ۔ اب آپ نے وہ حلہ مجھے بھیج دیا ہے ۔ آپ نے فرمایا: ’’اسے بیچ کر اپنی ضروریات پوری کر لے یا دو پٹے بنا کر اپنی عورتوں میں تقسیم کر دے ۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : ”استبرق“ ایک قسم کا ریشم ہے۔