You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذُيُولَ النِّسَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرْخِينَ شِبْرًا قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِذًا يَنْكَشِفَ عَنْهَا قَالَ تُرْخِي ذِرَاعًا لَا تَزِيدُ عَلَيْهِ
It was narrated from Umm Salamah that: She mentioned women's hems to the Messenger of Allah [SAW], and the Messenger of Allah [SAW] said: Let it down a hand span. Umm Salamah said: But that will uncover (her feet). He said: Let it down a forearm's length, but no more than that.
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسو ل اللہﷺ کے سامنے عوتوں کے دامن کا مسئلہ ذکر کیا تو رسول اللہﷺ نےفرمایا:’’ وہ ایک بالشت لٹکالین ۔ ‘‘ حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا : پھر ان کے پاؤں ننگے ہو گے۔ آپ نے فرمایا:’’ پھر ایک ہاتھ لٹکا لیں ۔ اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : عورتیں ایک بالشت یا ایک ہاتھ زیادہ کہاں سے لٹکائیں ؟ اس بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ مردوں کی جائز حد (ٹخنوں) سے زیادہ ایک بالشت لٹکائیں یا حد سے حد ایک ہاتھ زیادہ لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہیں، یہ اجازت اس لیے ہے تاکہ عورتوں کے قدم اور پنڈلیاں چلتے وقت ظاہر نہ ہو جائیں، آج ٹخنوں تک پاجامہ (شلوار) کے بعد لمبے موزوں سے عورتوں کا مذکورہ پردہ حاصل ہو سکتا ہے، لیکن عورتوں کے لباس اصلی شلوار وغیرہ میں اس بات کی احتیاط ہونی چاہیئے کہ وہ سلاتے وقت ٹخنے کے نیچے ناپ کر سلاتے جائیں۔