You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِامْرَأَةٍ قَدْ زَنَتْ فَقَالَ مِمَّنْ قَالَتْ مِنْ الْمُقْعَدِ الَّذِي فِي حَائِطِ سَعْدٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَأُتِيَ بِهِ مَحْمُولًا فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَاعْتَرَفَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِثْكَالٍ فَضَرَبَهُ وَرَحِمَهُ لِزَمَانَتِهِ وَخَفَّفَ عَنْهُ
It was narrated from Abu Umamah bin Sahl bin Hunaif that: A woman who had committed Zina was brought to the Prophet [SAW]. He said: With whom? She said: With the paralyzed man who lives in the garden of Sa'd. He was brought and placed before (the Prophet [SAW]) and he confessed. The Messenger of Allah [SAW] called for a bunch of palm leaves and hit him. He took pity on him because of his disability and was lenient with him.
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ کے پاس عورت لائی گئی جس نے زنا کیا تھا۔ آپ نے فرمایا: ’’کس کے ساتھ؟‘‘ کسی نے کہا: اس اپاہج کے ساتھ جو حضرت سعد کے گھر میں رہتا ہے۔ آپ نے اسے بلا بھیجا۔ اس کو اٹھاکر لایا گیا۔ اور آپ کے سامنےرکھ دیا گیا۔ اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی شاخ منگوائی اور اس کو پیٹا۔ آپ نے اس پر اس پر اس کے اپاہج ہونے کی وجہ سے ترس کیا اور اس کو ہلکی سزا دی۔
وضاحت: ۱؎ : نسائی کی روایت مرسل ہے، لیکن دیگر لوگوں کے یہاں ” سعید بن سعد بن عبادہ (ایک چھوٹے صحابی) یا : بعض اصحاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ موجود ہے، اس لیے حدیث متصل مرفوع صحیح ہے۔ ۲؎ : چونکہ وہ غیر شادی شدہ تھا اس لیے اس کو رجم کی سزا نہیں دی گئی، اور کوڑے میں بھی تخفیف سے کام لیا گیا۔