You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهَا أُمُّ الْخَبَائِثِ إِنَّهُ كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ خَلَا قَبْلَكُمْ تَعَبَّدَ فَعَلِقَتْهُ امْرَأَةٌ غَوِيَّةٌ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ جَارِيَتَهَا فَقَالَتْ لَهُ إِنَّا نَدْعُوكَ لِلشَّهَادَةِ فَانْطَلَقَ مَعَ جَارِيَتِهَا فَطَفِقَتْ كُلَّمَا دَخَلَ بَابًا أَغْلَقَتْهُ دُونَهُ حَتَّى أَفْضَى إِلَى امْرَأَةٍ وَضِيئَةٍ عِنْدَهَا غُلَامٌ وَبَاطِيَةُ خَمْرٍ فَقَالَتْ إِنِّي وَاللَّهِ مَا دَعَوْتُكَ لِلشَّهَادَةِ وَلَكِنْ دَعَوْتُكَ لِتَقَعَ عَلَيَّ أَوْ تَشْرَبَ مِنْ هَذِهِ الْخَمْرَةِ كَأْسًا أَوْ تَقْتُلَ هَذَا الْغُلَامَ قَالَ فَاسْقِينِي مِنْ هَذَا الْخَمْرِ كَأْسًا فَسَقَتْهُ كَأْسًا قَالَ زِيدُونِي فَلَمْ يَرِمْ حَتَّى وَقَعَ عَلَيْهَا وَقَتَلَ النَّفْسَ فَاجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهَا وَاللَّهِ لَا يَجْتَمِعُ الْإِيمَانُ وَإِدْمَانُ الْخَمْرِ إِلَّا لَيُوشِكُ أَنْ يُخْرِجَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ
It was narrated from Abu Bakr bin 'Abdur-Rahman bin Al-Harith that his father said: I heard 'Uthman, may Allah be pleased with him, say: 'Avoid Khamr for it is the mother of all evils. There was a man among those who came before you who was a devoted worshipper. An immoral woman fell in love with him. She sent her slave girl to him, saying: We are calling you to bear witness. So he set out with her slave girl, and every time he entered a door, she locked it behind him, until he reached a beautiful woman who has with her a boy and a vessel of wine. She said: 'By Allah, I did not call you to bear witness, rather I called you to have intercourse with me, or to drink a cup of this wine, or to kill this boy.' He said: 'Pour me a cup of this wine.' So she poured him a cup. He said: 'Give me more.' And soon he had intercourse with her and killed the boy. So avoid Khamr, for by Allah faith and addiction to Khamr cannot coexist but, one of them will soon expel the other.
حضرت عبدالرحمن بن حارث سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا شراب سے بچو۔یہ تمام خرابیوں اور گناہوں کہ جڑ ہے۔تم سے پہلے لوگوں میں ایک بہت بڑا عابد شخص تھا۔ایک بدکار عورت اس کے پیچھے پڑ گئی(اور اسے پھانسنا چاہا)۔اس نے اپنی لونڈی کو عابد کی طرف بھیجا اور کہا ہم آپ کو ایک گواہی کے سلسلے میں بلانا چاہتے ہیں۔وہ عابد لونڈی کے ساتھ چل پڑا۔جب وہ کسی دروازے میں داخل ہوجاتا تو وہ پیچھے سے بند کردیتی (اور تالا لگا دیتی) حتی کہ وہ ایک خوبصورت عورت کے پاس پہنچ گیا جس کے پاس ایک لڑکا تھا اور ایک شراب کا مٹکا ۔وہ عورت کہنے لگی اللہ کی قسم میں نے آپکو کسی گواہی کے لیے نہیں بلایا بلکہ میں نے تو اس لیے بلایا کہ آپ مجھ سے بدکاری کریں یا یہ شراب پی لیں یا پھر لڑکے کو قتل کردیں۔اس عابد نے (سوچ کر ) کہا مجھے اس شراب کا ایک گلاس پلادے اس نے شراب کا ایک گلاس پلادیا۔وہ (نشے میں آکر) کہنے لگا مجھے اور پلاؤ۔وہ پیتا رہا حتی کہ اس نے عورت کے ساتھ بدکاری بھی کرلی اور اس لڑکے کو بھی ماردیا لہذا شراب سے بچو۔اللہ کی قسم شراب پر ہمیشگی ودوام اور ایمان اکھٹے نہیں ہوں گے مگر ان میں سے ایک دوسرے کو نکال دیگا۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۹۸۲۲)