You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يُقَاتِلُ لِلْمَغْنَمِ، وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلذِّكْرِ، وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِيُرَى مَكَانُهُ، فَمَنْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: «مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ العُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ»
Narrated Abu Musa: A man came to the Prophet and asked, A man fights for war booty; another fights for fame and a third fights for showing off; which of them fights in Allah's Cause? The Prophet said, He who fights that Allah's Word (i.e. Islam) should be superior, fights in Allah's Cause.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا‘ ان سے عمروبن مرہ نے ‘ ان سے ابو وائل نے اوران سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی ( لاحق بن ضمیرہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک شخص جنگ میں شرکت کرتا ہے غنیمت حاصل کرنے کے لئے ایک شخص جنگ میں شرکت کرتا ہے ناموری کے لئے ‘ ایک شخص جنگ میں شرکت کرتا ہے تاکہ اس کی بہادری کی دھاک بیٹھ جائے تو ان میں سے اللہ کے راستے میں کو ن لڑتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس ارادہ سے جنگ میں شریک ہوتا ہے کہ اللہ ہی کا کلمہ بلند رہے‘ صرف وہی اللہ کے راستہ میں لڑتا ہے ۔
مقصد یہ کہ اصل چیز خلوص ہے اگر یہ ہے تو سب کچھ ہے‘ یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ قیامت کے دن کتنے سخی‘ کتنے قاری‘ کتنے مجاہدین دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔ یہ وہ ہوں گے جن کا مقصد صرف ریا اور نمود تھا‘ ناموری اور شہرت طلبی کے لئے انہوں نے یہ کام کئے‘ اس لئے ان کو سیدھا دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔ (اعاذنا اللہ منھا)