You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَعَلَ المُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الخَنْدَقَ حَوْلَ المَدِينَةِ، وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَى مُتُونِهِمْ، وَيَقُولُونَ: نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا ... عَلَى الإِسْلاَمِ مَا بَقِينَا أَبَدَا ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُهُمْ وَيَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنَّهُ لاَ خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الآخِرَهْ ... فَبَارِكْ فِي الأَنْصَارِ وَالمُهَاجِرَهْ»
Narrated Anas: The Emigrants and the Ansar started digging the trench around Medina carrying the earth on their backs and saying, We are those who have given a pledge of allegiance to Muhammad that we will I carry on Jihad as long as we live. The Prophet kept on replying, O Allah, there is no good except the good of the Hereafter; so confer Your Blessings on the Ansar and the Emigrants.
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ ( جب تمام عرب کے مدینہ منورہ پر حملہ کا خطرہ ہواتو ) مدینہ کے ارد گرد مہاجرین و انصارخندق کھودنے میں مشغول ہوگئے‘ مٹی اپنی پشت پر لاد لاد کر اٹھاتے اور ( یہ رجز ) پڑھتے جاتے ” ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اس وقت تک اسلام کے لئے بیعت کی ہے جب تک ہماری جان میں جان ہے ۔ “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس رجز کے جواب میں یہ دعا فرماتے ” اے اللہ ! آخرت کی خیر کے سوا اور کوئی خیر نہیں ‘ پس آپ انصار اور مہاجرین کو برکت عطا فرمائیے ۔
حدیث میں مدینہ شریف کے اردگرد خندق کھودنے کا ذکر ہے۔ یہی ترجمۃ الباب ہے۔