You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الحَارِثِ، قَالَ: «مَا تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بَغْلَتَهُ البَيْضَاءَ وَسِلاَحَهُ وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً»
Narrated `Amr bin Al-Harith: The Prophet did not leave anything behind him after his death except a white mule, his arms and a piece of land which he left to be given in charity.
ہم سے عمروبن علی فلاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابواسحاق نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے عمروبن حارث رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( وفات کے بعد ) سوا اپنے سفید خچر کے ، اپنے ہتھیار اور اس زمین کے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیرات کردی تھی اور کوئی چیز نہیں چھوڑی تھی ۔
یہی خچر ہے جو دلدل کے نام سے مشہور ہوا۔ آپؐ کی وفات کے بعد بھی یہ خچر زندہ رہا تھا۔ زمین کیا تھی فدک کا آدھا حصہ اور وادی القریٰ کا تہائی حصہ اور خیبر کی خمس میں سے آپ کا حصہ اور بنی نفیر میں سے جو آپؐ نے چن لی تھی۔ ان ہی چیزوں کو حضرت فاطمہ زہراء نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ان کی خلافت کے زمانہ میں مانگا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی کہ آنحضرتﷺ فرما چکے ہیں ہم پیغمبروں کا کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑ جائیں ہمارے بعد وہ خیرات ہے۔ آپؐ کا حقیقی ورثہ علوم کتاب و سنت کالافانی خزانہ ہے جس کے حاصل کرنے کی عام اجازت ہی نہیں بلکہ تاکید شدید ہے۔ اسی لئے علمائے اسلام کو مجازی طور پر آپؐ کے خلفاء سے موسوم کیا گیا ہے جن کے لئے آپؐ نے دعائیں بھی پیش فرمائی ہیں۔ اللہ پاک ہم سب اس مقدس کتاب بخاری شریف پڑھنے پڑھانے والوں کا شمار اسی جماعت میں کر لے۔ (آمین)