You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلَ قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى قُلْتُ كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ ثُمَّ قَالَ حَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ وَالْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ
Narrated Abu Dhaar: I said, O Allah's Apostle! Which mosque was built first? He replied, Al-Masjid-ul-Haram. I asked, Which (was built) next? He replied, Al-Masjid-ul-Aqs-a (i.e. Jerusalem). I asked, What was the period in between them? He replied, Forty (years). He then added, Wherever the time for the prayer comes upon you, perform the prayer, for all the earth is a place of worshipping for you.
مجھ سےعمربن حفص نےبیان کیا،کہا ہم سے میرے والد نےبیان کیا ،ہم سے اعمش نےبیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم تیمی نے بیان کیا، ان سے ان کےوالد نے اوران سے حضرت ابوذر نےبیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا ،یا رسول اللہ ! سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی تھی؟ فرمایا کہ مسجد حرام! میں نےسوال کیا ،اس کےبعد کونسی ؟ فرمایا کہ مسجد اقصی ۔میں نےسوال کیااور ان دونوں کی تعمیر کادرمیانی فاصلہ کتنا تھا؟ فرمایا کہ چالیس سال۔پھر آنحضر تﷺ نےفرمایا کہ جس جگہ بھی نماز کاوقت ہوجائے فوراً نماز پڑھ لو۔تمہارے لیے تمام روئے زمین مسجد ہے۔
اس کی باب سےمناسبت یہ ہےکہ اس میں مسجد اقصیٰ کاذکرہے جس کی بناء اول بہت قدیم ہےمگر بعد میں حضرت سلیمان نےاسے بنایا ۔کعبہ شریف کی بھی بناء اول بہت قدیم ہےمگر حضرت ابراہیم نےاس کی تجدید فرمائی ۔ہر دوعمارتوں کی پہلی بنیادوں میں چالیس سال کافاصلہ ہے۔ اس طرح منکرین حدیث کااعتراض سادر ہو گیا جو وہ اس حدیث پروارد کرتےہیں۔امت میں گمراہ فرقے بہت سے پیدا ہوئے ہیں مگر منکرین حدیث نےان تمام گمراہ فرقوں سے آگے قدم بڑھاکر بیناد اسلام کوڈھانے کی کوشش کی ہے۔ (قاتلھم اللہ انیٰ یوفکون)