You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنْ الْأُمَمِ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ النَّصَارَى مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا فَأَنْتُمْ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا لَكُمْ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ فَغَضِبَتْ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى فَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً قَالَ اللَّهُ هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ
Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle said, Your period (i.e. the Muslims' period) in comparison to the periods of the previous nations, is like the period between the `Asr prayer and sunset. And your example in comparison to the Jews and the Christians is like the example of a person who employed some laborers and asked them, 'Who will work for me till midday for one Qirat each?' The Jews worked for half a day for one Qirat each. The person asked, 'Who will do the work for me from midday to the time of the `Asr (prayer) for one Qirat each?' The Christians worked from midday till the `Asr prayer for one Qirat. Then the person asked, 'Who will do the work for me from the `Asr till sunset for two Qirats each?' The Prophet added, It is you (i.e. Muslims) who are doing the work from the `Asr till sunset, so you will have a double reward. The Jews and the Christians got angry and said, 'We have done more work but got less wages.' Allah said, 'Have I been unjust to you as regards your rights?' They said, 'No.' So Allah said, 'Then it is My Blessing which I bestow on whomever I like.
ہم سےقتیبہ بن سعید نے نیان کیا ،انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کا کہ ہم سے نافع نے بیان کیا اوران سےحضرت عبداللہ بن عمرؓ نےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارا زمانہ پچھلی امتوں کےمقابلے میں ایسا ہےجیسے عصرسےمغرب تک کاوقت ہے،تمہاری مثال یہہودونصاری کےساتھ ایسی ہےجیسے کسی شخص نےکچھ مزدور لئے اورکہا کہ میرا کام آدھے دن تک کون ایک ایک قیراط کی اجرت پر کرے گا؟ یہود نے آدھے دن تک ایک ایک قیراط کی مزدوری پرکام کرناطے کرلیا۔پھر اس شخص نےکہا کہ آدھے دن سےعصر کی نماز تک میرا کام کون شخص ایک ایک قیراط کی مزدوری پر کرےگا۔اب نصاریٰ ایک ایک قیراط کی مزدری پر آدھے دن سےعصر کےوقت تک مزدوری کرنے پرتیار ہوگئے۔پھر اس شخص نےکہاکہ عصرکی نماز سےسورج ڈوبنے تک دودوقیراط پرکون شخص میرا کام کرےگا؟ تمہیں معلوم ہوا چاہیےکہ وہ تمہیں لوگ ہوجو دودو قیراط کی مزدوری پرعصر سےسورج ڈوبنےتک کاکروگے،تم آگاہ رہو کہ تمہاری مزدوری دگنی ہے۔یہودونصاری اس فیصلہ پرغصے ہوگئے اور کہنے لگے کہ کام توہم زیادہ کریں اور مزدوری ہمیں کوکم ملے ۔اللہ تعالی نےان سےفرمایا کیا میں تمہیں تمہاراحق دینے میں کوئی کمی کی ہے؟ انہوں نےکہا کہ نہیں۔اللہ تعالی نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے ،میں جسے چاہوں زیادہ دوں۔
یہودونصاری اورمسلمان مذہبی دنیا کی یہ تین عظیم قومیں ہیں، جن کو آسمانی کتابیں دی گئی ہیں، ان کےعلاوہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی الہام ربانی کاالقاء ہواہے مگر اب ان کی تاریخ مستند نہیں ہے۔بہرحال یہ تین قومیں آج بھی دنیامیں اپنے قدیم دعاوی کےساتھ موجود ہیں جن میں مسلمان قوم ایک ایسے دین کی علم بردار ہےجوناسخ الادیان ہونے کا مدعی ہے،ان کواللہ نےیہ فضیلت بخشی ہے کہ ہرنیک کام پر ان کونہ صرف دوگنا بلکہ د س گنا اجرملتاہے۔حدیث میں یہی تمثیل بیان کی گئی ہے۔قیراط چار جوکےبرابر وزن کوکہتےہیں،بعض اعمال صالحہ کاثواب دس سے بھی زیادہ کئی گناتک ملتاہے۔