You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا هَلْ خَضَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا إِنَّمَا كَانَ شَيْءٌ فِي صُدْغَيْهِ
Narrated Qatada: I asked Anas, Did the Prophet use to dye (his) hair? He said, No, for there were only a few white hairs on his temples.
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خضاب بھی استعمال فرمایا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے کبھی خضاب نہیں لگایا ۔ صرف آپ کی دو نوں کنپٹیوں پر ( سر میں ) چند بال سفید تھے ۔
مگر ابورمشہ کی روایت میں جس کو حاکم اور اصحاب سنن نے نکالا ہے، یہ ہے کہ آپ کے بالوں پر مہندی کا خضاب تھا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ آپ زرد خضاب لگاکرتے تھے اور احتمال ہے کہ آپ نے مہندی بطریق خوشبو لگائی ہو۔ اسی طرح زعفران بھی، ان لوگوں نے اس کو خضاب سمجھا۔ یہ بھی احتمال ہے کہ انس رضی اللہ عنہ نے خضاب نہ دیکھا ہو۔