You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said: Whoever establishes prayers during the nights of Ramadan faithfully out of sincere faith and hoping to attain Allah's rewards (not for showing off), all his past sins will be forgiven.
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، انھوں نے ابن شہاب سے نقل کیا، انھوں نے حمید بن عبدالرحمن سے، انھوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی رمضان میں ( راتوں کو ) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
ترجمہ باب کا مقصد قیام رمضان کو بھی ایمان کا ایک جزوثابت کرنا اور مرجیہ کی تردید کرنا ہے جواعمال صالحہ کو ایمان سے جداقرار دیتے ہیں۔ قیام رمضان سے تراویح کی نماز مراد ہے۔ جس میں آٹھ رکعات تراویح اور تین وتر ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہدخلافت میں تراویح کی آٹھ رکعات کوباجماعت ادا کرنے کا طریقہ رائج فرمایا تھا۔ ( مؤطا امام مالک ) آج کل جو لوگ آٹھ رکعت تراویح کوناجائز اور بدعت قراردے رہے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔ خدا ان کو نیک سمجھ بخشے۔ آمین۔