You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَخْبَرَنِي مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ قَالَ أَصَابَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رُعَافٌ شَدِيدٌ سَنَةَ الرُّعَافِ حَتَّى حَبَسَهُ عَنْ الْحَجِّ وَأَوْصَى فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ اسْتَخْلِفْ قَالَ وَقَالُوهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَمَنْ فَسَكَتَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ آخَرُ أَحْسِبُهُ الْحَارِثَ فَقَالَ اسْتَخْلِفْ فَقَالَ عُثْمَانُ وَقَالُوا فَقَالَ نَعَمْ قَالَ وَمَنْ هُوَ فَسَكَتَ قَالَ فَلَعَلَّهُمْ قَالُوا الزُّبَيْرَ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَخَيْرُهُمْ مَا عَلِمْتُ وَإِنْ كَانَ لَأَحَبَّهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Marwan bin Al-Hakam: `Uthman bin `Affan was afflicted with severe nose-bleeding in the year when such illness was prevelant and that prevented him from performing Hajj, and (because of it) he made his will. A man from Quraish came to him and said, Appoint your successor. `Uthman asked, Did the people name him? (i.e. the successor) the man said, Yes. `Uthman asked, Who is that? The man remained silent. Another man came to `Uthman and I think it was Al-Harith. He also said, Appoint your successor. `Uthman asked, Did the people name him? The man replied Yes. `Uthman said, Who is that? The man remained silent. `Uthman said, Perhaps they have mentioned Az-Zubair? The man said, Yes. `Uthman said, By Him in Whose Hands my life is, he is the best of them as I know, and the dearest of them to Allah's Apostle .
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا ، کہا ہم سے علی بن مسہر نے ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ مجھے مروان بن حکم نے خبردی کہ جس سال نکسیر پھوٹنے کی بیماری پھوٹ پڑی تھی اس سال عثمان رضی اللہ عنہ کو اتنی سخت نکسیر پھوٹی کہ آپ حج کے لیے بھی نہ جاسکے ، اور ( زندگی سے مایوس ہوکر ) وصیت بھی کردی ، پھر ان کی خدمت میں قریش کے ایک صاحب گےے اور کہا کہ آپ کسی کو اپنا خلیفہ بنادیں ۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا : کیا یہ سب کی خواہش ہے ، انہوں نے کہا جی ہاں ۔ آپ نے پوچھا کہ کسے بناوں ؟ اس پر وہ خاموش ہوگئے ۔ اس کے بعد ایک دوسرے صاحب گئے ۔ میرا خیال ہے کہ وہ حارث تھے ، ۔ انہوں نے بھی یہی کہا کہ آپ کسی کو خلیفہ بنادیں ، آپ نے ان سے بھی پوچھا کیا یہ سب کی خواہش ہے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ، آپ نے پوچھا : لوگوں کی رائے کس کے لیے ہے ؟ اس پر وہ بھی خاموش ہوگئے ، تو آپ نے خود فرمایا : غالباً زبیر کی طرف لوگوں کا رجحان ہے ؟ انہو ں نے کہا جی ہاں ، پھر آپ نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میرے علم کے مطابق بھی وہی ان میں سب سے بہتر ہیں اور بلاشبہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں میں بھی ان میں سب سے زیادہ محبوب تھے ۔
یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی رائے تھے کہ وہ حضرت زبیر کو اپنے بعد خلیفہ نامزد کردیں مگر علم الٰہی میں یہ مقام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے مخصوص تھا۔ اسی لیے تقدیر کے تحت چوتھے خلیفہ راشد حضرت علی رضی اللہ عنہ قرار پائے، اسی ترتیب کے ساتھ یہ چاروں خلفاء راشدین کہلاتے ہیں اور اسی ترتیب سے ان سے ان سب کی خلافت برحق ہے۔