You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَأَلَ رَجُلٌ الْبَرَاءَ وَأَنَا أَسْمَعُ قَالَ أَشَهِدَ عَلِيٌّ بَدْرًا قَالَ بَارَزَ وَظَاهَرَ
Narrated Abu 'Is-haq: A man asked Al-Bara' and I was listening, Did `Ali take part in (the battle of) Badr? Al-Bara' said, (Yes). he even met (his enemies) in a duel and was clad in two armors (one over the other).
مجھ سے ابو عبداللہ احمد بن سعید نے بیان کیا ، ہم سے اسحاق بن منصور سلولی نے بیان کیا ، ہم سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا ، ان سے ان کے باپ یوسف بن اسحاق نے اور ان سے ان کے دادا ابواسحاق سبیعی نے کہ ایک شخص نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا اور میں سن رہا تھا کہ کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ بدر کی جنگ میں شریک تھے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں انہوں نے تو مبارزت کی تھی اور غالب رہے تھے ۔ ( تلے اوپر وہ دوزرہیں پہنے ہوئے تھے )
اس شخص کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کم سنی کی وجہ سے یہ گمان ہوا ہوگا کہ شاید وہ جنگ بدر میں نہ شریک ہوئے ہوں۔ براءنے ان کا غلط گمان رفع کردیا کہ لڑائی میں نکلنا کیا مقاتلہ کے لیے میدان میں نکلے اور ولید بن عتبہ کو قتل کیا۔ مبارزت یعنی میدان جنگ میں نکل کر کے دشمن کو للکارنا۔ جن لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر خروج کیا تھا وہ ان کے قسم قسم کے عیب تلاش کرتے رہتے تھے جن کی کوئی حقیقت نہ تھی۔ براءنے جو جواب دیا ہے گویا مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔