You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ كَاتَبْتُ أُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ بَدْرٍ فَذَكَرَ قَتْلَهُ وَقَتْلَ ابْنِهِ فَقَالَ بِلَالٌ لَا نَجَوْتُ إِنْ نَجَا أُمَيَّةُ
Narrated `Abdur-Rahman bin `Auf: I had an agreement with Umaiya bin Khalaf (that he would look after my relatives and property in Mecca, and I would look after his relatives and property in Medina). `Abdur-Rahman then mentioned the killing of Umaiya and his son on the day of Badr, and Bilal said, Woe to me if Umaiya remains safe (i.e. alive) .
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے یوسف بن ماجشون نے بیان کیا ، ان سے صالح بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف نے ، ان سے ان کے والد ابراہیم نے ان کے دادا حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے بیان کیا کہ امیہ بن خلف سے ( ہجرت کے بعد ) میرا عہد نامہ ہوگیا تھا ۔ پھر بدر کی لڑائی کے موقع پر انہو نے اس کے اور اس کے بیٹے ( علی ) کے قتل کا ذکر کیا ، بلال نے ( جب اسے دیکھ لیا تو ) کہا کہ اگر آج امیہ بچ نکلا تو میں آخرت میں عذاب سے بچ نہیں سکوں گا ۔
( عہد نامہ یہ تھا ) کہ امیہ مکہ میں عبدالرحمن کی جائیداد محفوظ رکھے۔ اس کے عوض عبدالرحمن امیہ کی جائیداد کی مدینہ میں حفاظت کریں گے۔ جنگ بدر میں امیہ کو بچانے کے لیے عبدالرحمن ان کے اوپر گر پڑے تھے مگر مسلمانوں نے تلواروں سے اسے چھلنی بنا دیا۔