You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرُّمَاةِ يَوْمَ أُحُدٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُبَيْرٍ فَأَصَابُوا مِنَّا سَبْعِينَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ أَصَابُوا مِنْ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعِينَ وَمِائَةً سَبْعِينَ أَسِيرًا وَسَبْعِينَ قَتِيلًا قَالَ أَبُو سُفْيَانَ يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ وَالْحَرْبُ سِجَالٌ
Narrated Al-Bara' bin `Azib: On the day of Uhud the Prophet appointed `Abdullah bin Jubair as chief of the archers, and seventy among us were injured and martyred. On the day (of the battle) of Badr, the Prophet and his companions had inflicted 140 casualties on the pagans, 70 were taken prisoners, and 70 were killed. Abu Sufyan said, This is a day of (revenge) for the day of Badr and the issue of war is undecided .
مجھ سے عمرو بن خالد نے بیا ن کیا ‘ ہم سے زہیر نے بیان کیا‘ ہم سے ابو اسحاق نے بیان کیا کہ میں نے براءبن عا زب رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کررہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کی لڑائی میں تیر اندازوں پر حضرت عبد اللہ بن جبیر رضی اللہ عنہما کو سردار مقرر کیا تھا اس لڑائی میں ہمارے ستر آدمی شہید ہوئے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابیوں سے بدر کی لڑائی میں ایک سو چا لیس مشرکین کو نقصان پہنچا تھا ستر ان میں سے قتل کر دئے گئے اور ستر قید ی بنا کر لائے گئے اس پر ابو سفیان نے کہا کہ آج کا دن بدر کے دن کا بدلہ ہے اور لڑائی کی مثال ڈول کی سی ہے ۔
جنگ احد میں آنحضرت ا نے عبدا للہ بن جبیر رضی اللہ عنہما کو پچاس تیر اندازوں کے ساتھ احد پہاڑ کے ایک نا کے پر اس شرط کے ساتھ مقرر فرمایا کہ ہم ہا ریں یا جیتیں ہمارے حکم کے بغیر یہ نا کہ ہر گز نہ چھوڑنا شروع میں جب مسلمانوں کی فتح ہونے لگی تو عبد اللہ بن جبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھیوں نے وہ نا کہ چھوڑ دیا جس کا نتیجہ جنگ احد کی شکست کی صورت میں سامنے آیا