You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا
Narrated Jabir: This Verse: When two of your parties almost Decided to fall away... was revealed in our connection, i.e. Bani Salama and Bani Haritha and I would not have liked that, if it was not revealed, for Allah said:-- But Allah was their Protector.....(3.122)
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے ، ان سے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ ( اِذ±ھَمَّت± طَّائِفَتٰنِ مِن±کُم± ان± تَف±شَلاً ) ( آل عمران : ۲۲۱ ) یعنی بنی حارثہ اور بنی سلمہ کے بارے میں۔ میری خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی ، جب کہ اللہ آگے فرما رہا ہے کہ ” اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مدد گار تھا۔ “
تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا ۔ جنگ احد میں جب عبداللہ بن ابی تین سو ساتھیوں کو لے کر لوٹ آیا تو ان انصاریوں کے دل میں بھی وسوسہ پیدا ہوا ۔ مگر اللہ نے ان کو سنبھا لا تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہیں چھوڑا۔