You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَافِعٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَالزُّبَيْرَ وَالْمِقْدَادَ فَقَالَ انْطَلِقُوا حَتَّى تَأْتُوا رَوْضَةَ خَاخٍ فَإِنَّ بِهَا ظَعِينَةً مَعَهَا كِتَابٌ فَخُذُوا مِنْهَا قَالَ فَانْطَلَقْنَا تَعَادَى بِنَا خَيْلُنَا حَتَّى أَتَيْنَا الرَّوْضَةَ فَإِذَا نَحْنُ بِالظَّعِينَةِ قُلْنَا لَهَا أَخْرِجِي الْكِتَابَ قَالَتْ مَا مَعِي كِتَابٌ فَقُلْنَا لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ أَوْ لَنُلْقِيَنَّ الثِّيَابَ قَالَ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ عِقَاصِهَا فَأَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا فِيهِ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى نَاسٍ بِمَكَّةَ مِنْ الْمُشْرِكِينَ يُخْبِرُهُمْ بِبَعْضِ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا حَاطِبُ مَا هَذَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ إِنِّي كُنْتُ امْرَأً مُلْصَقًا فِي قُرَيْشٍ يَقُولُ كُنْتُ حَلِيفًا وَلَمْ أَكُنْ مِنْ أَنْفُسِهَا وَكَانَ مَنْ مَعَكَ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ مَنْ لَهُمْ قَرَابَاتٌ يَحْمُونَ أَهْلِيهِمْ وَأَمْوَالَهُمْ فَأَحْبَبْتُ إِذْ فَاتَنِي ذَلِكَ مِنْ النَّسَبِ فِيهِمْ أَنْ أَتَّخِذَ عِنْدَهُمْ يَدًا يَحْمُونَ قَرَابَتِي وَلَمْ أَفْعَلْهُ ارْتِدَادًا عَنْ دِينِي وَلَا رِضًا بِالْكُفْرِ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّهُ قَدْ صَدَقَكُمْ فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى مَنْ شَهِدَ بَدْرًا فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنْ الْحَقِّ إِلَى قَوْلِهِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ
Narrated `Ali: Allah's Apostle sent me, Az-Zubair and Al-Miqdad saying, Proceed till you reach Rawdat Khakh where there is a lady carrying a letter, and take that (letter) from her. So we proceeded on our way with our horses galloping till we reached the Rawda, and there we found the lady and said to her, Take out the letter. She said, I have no letter. We said, Take out the letter, or else we will take off your clothes. So she took it out of her braid, and we brought the letter to Allah's Apostle . The letter was addressed from Hatib, bin Abi Balta'a to some pagans of Mecca, telling them about what Allah's Apostle intended to do. Allah's Apostle said, O Hatib! What is this? Hatib replied, O Allah's Apostle! Do not make a hasty decision about me. I was a person not belonging to Quraish but I was an ally to them from outside and had no blood relation with them, and all the Emigrants who were with you, have got their kinsmen (in Mecca) who can protect their families and properties. So I liked to do them a favor so that they might protect my relatives as I have no blood relation with them. I did not do this to renegade from my religion (i.e. Islam) nor did I do it to choose Heathenism after Islam. Allah's Apostle said to his companions. As regards him, he (i.e. Hatib) has told you the truth. `Umar said, O Allah's Apostle! Allow me to chop off the head of this hypocrite! The Prophet said, He (i.e. Hatib) has witnessed the Badr battle (i.e. fought in it) and what could tell you, perhaps Allah looked at those who witnessed Badr and said, O the people of Badr (i.e. Badr Muslim warriors), do what you like, for I have forgiven you. Then Allah revealed the Sura:-- O you who believe! Take not my enemies And your enemies as friends offering them (Your) love even though they have disbelieved in that Truth (i.e. Allah, Prophet Muhammad and this Qur'an) which has come to you ....(to the end of Verse)....(And whosoever of you (Muslims) does that, then indeed he has gone (far) astray (away) from the Straight Path. (60.1
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا ‘ انہیں حسن بن محمد بن علی نے خبر دی اور انہوں نے عبید اللہ بن رافع سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا ‘انہوں نے بیان کیاکہ مجھے اور زبیر اور مقداد رضی اللہ عنہم کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کیا اور ہدایت کی کہ ( مکہ کے راستے پر ) چلے جانا جب تم مقام روضہ خاخ پر پہنچو تو وہان تمہیں ہودج میں ایک عورت ملے گی ۔ وہ ایک خط لیے ہوئے ہے‘ تم اس سے وہ لے لینا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روانہ ہوئے ۔ ہمارے گھوڑے ہمیں تیزی کے ساتھ لیے جا رہے تھے ۔ جب ہم روضہ خاخ پر پہنچے تو واقعی وہاں ہمیں ایک عورت ہودج میں سوار ملی ( جس کا نام سارا یا کناد ہے ) ہم نے اس سے کہا کہ خط نکال ۔ وہ کہنے لگی کہ میرے پاس تو کوئی خط نہیں ہے لیکن جب ہم نے اس سے یہ کہا کہ اگر تو نے خود سے خط نکال کر ہمیں نہیں دیا تو ہم تیرا کپڑا اتار کر ( تلاشی لیں گے ) تب اس نے اپنی چوٹی میں سے وہ خط نکالا ۔ ہم وہ خط لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس ہوئے ۔ اس میں یہ لکھا تھا کہ حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے چند مشرکین مکہ کے نام ( صفوان بن امیہ اور سہیل بن عمرو اور عکرمہ بن ابو جہل ) پھر انہوں نے اس میں مشرکین کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض بھیدوں کی خبر بھی دی تھی ۔ ( آپ فوج لے کر آنا چاہتے ہیں ) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ‘ اے حاطب ! تو نے یہ کیا کیا ؟ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! میرے بارے میں فیصلہ کرنے میں آپ جلدی نہ فرمائیں ‘ میں اس کی وجہ عرض کرتا ہوں ۔ بات یہ ہے میں دوسرے مہاجرین کی طرح قریش کے خاندان سے نہیں ہوں ‘ صرف ان کا حلیف بن کر ان سے جڑ گیا ہوں اور دوسرے مہاجرین کے وہاں عزیز و اقرباءہیں جو ان کے گھر بار مال واسباب کی نگرانی کرتے ہیں ۔ میں نے چاہا کہ خیر جب میں خاندان کی رو سے ان کا شریک نہیں ہوں تو کچھ احسان ہی ان پر ایسا کردوں جس کے خیال سے وہ میرے کنبہ والوں کو نہ ستائیں ۔ میں نے یہ کام اپنے دین سے پھر کر نہیں کیا اور نہ اسلام لانے کے بعد میرے دل میں کفر کی حمایت کا جذبہ ہے ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واقعی انہوں نے تمہارے سامنے سچی بات کہہ دی ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اجازت ہو تو میں اس منافق کی گردن اڑادوں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ غزوئہ بدر میں شریک رہے ہیں اور تمہیں کیا معلوم اللہ تعالیٰ جو غزوئہ بدر میں شریک ہونے والوں کے کام سے واقف ہے سورۃ ممتحنہ میں اس نے ان کے متعلق خود فرمادیا ہے کہ ” جو چاہو کرو میں نے تمہارے گناہ معاف کر دیئے “ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ” اے وہ لوگو جو ایمان لاچکے ہو ! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ کہ ان سے تم اپنی محبت کا اظہار کرتے رہو ۔ آیت ” فقد ضل سوآءالسبیل تک ۔
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے مشرکین مکہ کو لکھا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پر فوج لے کر آنا چاہتے ہیں تم اپنا انتظام کر لو ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو کچھ کہا وہ ظاہری قانونی سیاست کے مطابق تھا ۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی سچائی وحی سے معلوم ہو گئی ۔ لہذا آپ نے ان کی غلطی سے در گزر فرمایا ۔ معلوم ہوا کہ بعض امور میں محض ظاہری وجوہ کی بنا پر فتوی ٹھوک دینا درست نہیں ہے ۔ مفتی کو لازم ہے کہ ظاہر وباطن کے جملہ امور وحالات پر خوب غور وخوض کرکے فتوی نویسی کرے۔ روایت میں غزوئہ فتح مکہ کے عزم کا ذکر ہے یہی باب سے وجہ مطابقت ہے۔ فتح الباری میں حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کے خط کے یہ الفاظ منقول ہوئے ہیں: یا معشر قریش فان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جاءکم بجیش کا للیل یسیرکالسیل فواللہ لو جاءکم وحدہ لنصرہ اللہ وانجزلہ وعدہ فانظر وا لا نفسکم والسلام۔ وا قدی نے یہ لفظ نقل کئے ہیں ۔ ان حاطب الی سہیل بن عمرو و صفوان بن اسد وعکرمہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذن فی الناس بالغزو ولا ارادہ یرید غیرکم وقداحببت ان یکون لی عند کم ید۔ ان کا خلاصہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ا یک لشکر جرار لے کر تمہارے اوپر چڑھائی کر نے والے ہیں تم لوگ ہوشیار ہو جاؤ۔ میں نے تمہارے ساتھ احسان کرنے کے لیے ایسا لکھا ہے۔